جماعت احمدیہ کی ملی خدمات — Page 101
" پارکستان کے وزیر خارجہ نے لیبیا کے جذبا اور امنگوں کو اقوام متحدہ میں بے مثال طور پر پیش کیا ہے۔یہ انہی کی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ آج لیبیا آزادی کے دروازے پر کھڑا ہے دلیبیا یکم جنوری ۱۹۵۲ ء کو آزاد ہو گیا۔لیبیا پاکستان اور اس کے لائق صد احترام وزیر خارجہ کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتا اور اس کے لئے ہمیشہ پاکستان کا ممنون احسان رہے گا " (بحوالہ لاہوہ استمبر ۱۹۷۶ء ص ) خب لیگ کے سیکرٹری جنرل عبدالرحمن عام پاشا نے ایک بیان میں فرمایا : " ظفر اللہ خان اپنے قول اور اپنے کردار کی رو سے مسلمان ہیں۔روئے زمین کے تمام ھوں میں اسلام کی مدافعت کرنے میں آپ کا میاب رہے اور اسلام کی مدافعت میں جو موقف بھی اختیار کیا گیا اُس کی کامیاب حمایت ہمیشہ آپ کا طرہ امتیاز رہا۔اسی لئے آپ کی عزت عوام کے