جماعت احمدیہ کی ملی خدمات — Page 35
۳۵ متعدد اقدامات فرمائے۔عربی کے علاوہ آپ نے اُردو زبان کے فروغ کو بھی بہت اہمیت دی۔آپ کے نزدیک اس زبان کے لئے تکمیل اشاعت دین کا بہترین ذریعہ بننا مقدر ہے۔آپ کا پیدا کردہ اکثر و بیشتر لٹر پھر اُردو زبان میں ہے جس نے مستقبل میں عربی کے بعد اردو کے بین الاقوامی زبان بننے اور شہرت دوام پانے کی راہیں ہموار کر دی ہیں۔آپ نے اُردو میں بہت سی نئی بندشوں جدید اصطلاحوں، نفیس و لطیف استعاروں اور نادر علمی و ادبی افکار و خیالات کا بیش بہا اضا فہ کیا۔با و دسمبر ۱۹۱۳ء میں بمقام آگرہ آل انڈیا محمڈن اینگلو اور ٹیل ١٩ ایجو کیشنل کانفرنس کا ستائیسواں اجلاس منعقد ہوا جس میں خواجہ غلام الثقلین نے اپنے خطبہ صدارت میں اُن لوگوں کا ذکر کرتے ہوئے جنہوں نے اس کے فروغ اور ترقی میں نمایاں حصہ لیا آپ کو بھی اُن تا جداران سخن میں شامل کیا جن کو آج اُردو زبان میں بطور سند پیش کیا جاتا ہے مثلاً مولانا حاکی ، سرسید، داغ ، امیر اور قبلال۔( رپورٹ اجلاس مذکور منت بحوالہ " چشمہ عرفان مطبوعہ قادیان)