جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 52
52 نوع انسان کے لئے روئے زمین پر اب کوئی کتاب نہیں مگر قرآن اور تمام آدم زادوں کے لئے اب کوئی رسول اور شفیع نہیں مگر محمد مصطفے۔سو تم کوشش کرو کہ سچی محبت اس جاہ وجلال کے نبی کے ساتھ رکھو اور اس کے غیر کو اس پر کسی نوع کی بڑائی مت دو تا آسمان پر تم نجات یافتہ لکھے جاؤ۔“ (کشتی نوح ص ۲۸) زندہ رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پیشوا وہ ہمارا جس نام اس کا ہے ہیں پیمبر لیک نور ہے سارا محمد دلبر مرا یہی ہے اک دوسرے سے بہتر از خُدائے برتر خیر الورای یہی ہے ہے پہلوں سے خوب تر ہے خوبی میں اک قمر اس پر ہر اک نظر ہے بدر الدجی یہی ہے پہلے تو رہ میں ہارے پار اُس نے ہیں اتارے میں جاؤں اُس کے وارے بس ناخدا یہی ہے وہ آج شاہ دیں ہے وہ تاج مرسلیں ہے طیب و امیں ہے اس کی ثنا یہی ہے اُس نور فدا ہوں اس کا ہی میں ہوا ہوں پر وہ ہے میں چیز کیا ہوں بس فیصلہ یہی ہے سب ہم نے اس سے وہ تو خدایا پایا شاہد ہے جس نے حق دکھایا وہ لقا یہی ہے قرآن کریم ( قادیان کے آریہ اور ہم ص ۵۴۔درنتین اردو) میں اپنے دل کو قرآن کریم اور اس کے دقائق معارف اور نکات کی طرف مائل پا تا تھا اس نے مجھے محبت کی وجہ سے اپنا گرویدہ بنالیا ہے اور میں نے دیکھا ہے کہ وہ مجھے مختلف اقسام کے معارف