جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 469 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 469

469 ۲۰۔شیخ عجم اور آپ کے شاگرد مصنف:۔حضرت سید میر مسعود احمد صاحب ابن حضرت سید میر محمد الحق صاحب صفحات : ۴۰۴ سن اشاعت: طبع اول ۲۰۰۳ء طبع دوم ۲۰۰۴ء طبع سوم ۲۰۰۵ء ناشر: مکرم عبدالمنان کوثر صاحب زیرا انتظام مجلس انصار اللہ پاکستان نفس مضمون:۔یہ ایمان افروز کتاب جماعت احمدیہ کے دو ابتدائی علماء کرام اور صحابہ کرام حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی شہادتوں کے واقعات کی تفصیلات پر مبنی ہے۔جن کے بارہ میں حضرت مسیح موعود کو پہلے سے یہ الہام بھی ہوا تھا کہ شَاتَانِ تُذْبَحَان یعنی دو بکریاں زبح کی جائیں گی ان دو بکریوں سے مراد حضرت مولوی عبدالرحمن صاحب شہید اول افغانستان اور دوسرے حضرت صاحبزادہ عبداللطیف صاحب شہید کابل ہیں۔جو رئیس اعظم خوست ملک افغانستان تھے۔ان دونوں بزرگوں کو انتہائی دردناک طریق پر احمدیت قبول کرنے کی پاداش میں شہید کیا گیا۔پس یہ کتاب ان دونوں بزرگوں کی شہادت پر مبنی واقعات پر مشتمل ہے۔جن کا مطالعہ انتہائی رقت آمیز اور ایمان افروز ہے۔۲۱۔حیات قدسی مع برکات احمد یہ مصنف:۔حضرت مولانا غلام رسول صاحب را جیکی صفحات :۔حصہ اول ۶۴ حصہ دوم ۹۶ حصہ سوم ۱۱۲ حصہ چہارم ۱۸۴ اور حصہ پنجم ۱۷۶ کل ۶۳۲ صفحات اشاعت:۔حصہ اوّل ۲۰ جنوری ۱۹۵۱ء۔حصہ دوم یکم ستمبر ۱۹۵۱ء۔حصہ سوم جنوری ۱۹۵۴ء۔حصہ چہارم اواخر ۱۹۵۴ء۔حصہ پنجم ۲۰ مئی ۱۹۵۷ء میں شائع ہوا۔ناشر :۔حصہ اول، دوم باہتمام سیٹھ علی محمد اے الہ دین سکندر آباد حصہ سوم مکرم سیٹھ حد معین الدین صاحب چنت کنہ حیدر آباد۔حصہ چہارم حکیم محمد عبداللطیف شاہد صاحب۔حصہ پنجم۔محمد عبداللہ صاحب سیکرٹری بہشتی مقبرہ قادیان نفس مضمون :۔یہ کتاب حضرت مولانا غلام رسول صاحب را جیکی کی خود نوشت سوان عمر ی پر مبنی ہے۔جو پانچ حصوں پر مشتمل ہے۔