جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 470 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 470

470 ا۔پہلے حصہ میں حضرت مولوی صاحب کے خاندانی حالات اور عہد طفولیت اور قبولیت احمدیت کے بہت سے ایمان افروز واقعات پر شامل ہے۔جو قارئین کے لئے از دیا دایمان کا باعث ہو سکتے ہیں۔۲۔دوسرے حصے کا نام المقالات القدسیہ ہے۔جو آپ کی زندگی کے بہت سارے ایمان افروز واقعات پر مشتمل ہے۔۳۔تیسرے حصہ میں دعوت الی اللہ اور روحانی مذاکرات کا تذکرہ کیا گیا ہے۔۴۔چوتھے حصہ میں بھی حضرت مولانا کے تبلیغی دوروں اور ایمان افروز واقعات نیز قبولیت دعا کے واقعات درج ہیں۔حضرت مولانا کی کئی نظمیں بھی درج ہیں۔۵۔حصہ پنجم حضرت مولا ناراجیکی صاحب کے علمی ، روحانی اور تبلیغی واقعات پر مبنی ہے۔۲۲- تحدیث نعمت مصنف: حضرت چوہدری سر محمد ظفر اللہ خاں صاحب صفحات: ۷۵۱ آخری ایڈیشن سن اشاعت: - اشاعت اول ۱۹۷۱ء۔اشاعت دوم دسمبر ۱۹۸۲ء۔ناشر: مکرم اعجاز احمد صاحب - مکرم بشیر احمد صاحب نفس مضمون:۔اس کتاب میں حضرت چوہدری سر محمد ظفر اللہ خان صاحب نے اپنے حالات زندگی قلمبند فرمائے ہیں۔حضرت چوہدری صاحب ایک آئیڈل شخصیت کے حامل تھے۔اس لئے ان کی زندگی کے حالات و واقعات ہر فرد بشر کے لئے راہنما اور قابل تقلید ہیں۔خصوصاً وہ نوجوان جو ترقی پسند مزاج رکھتے ہیں۔اس کتاب کا مطالعہ ان کے لئے بے حد مفید اور راہنمائی کا ذریعہ ثابت ہوسکتا ہے۔۲۳ ہستی باری تعالیٰ مصنف: سید نا حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب خلیفتہ المسیح الثانی صفحات: ۱۹۰ سن اشاعت :۔دسمبر ۱۹۲۴ طبع اول ناشر: فضل عمر فاؤنڈیشن ربوہ