جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 465
465 ۱۳۔مرقاۃ الیقین فی حیات نورالدین مصنف: مکرم اکبر شاہ خان نجیب آبادی صاحب صفحات : ۳۱۷ سن اشاعت:۔آخری ایڈیشن ۱۹۶۲ء ناشر : الشركة الاسلامیہ میٹر بوہ نفس مضمون :۔حضرت خلیفتہ اسیح الاول ، حاجی الحرمین حکیم مولانا نورالدین صاحب نے اپنے کچھ حالات زندگی برصغیر کے مشہور مصنف جناب اکبر شاہ نجیب آبادی کو وقتا فوقتا اپنی یادداشت سے لکھوائے تھے۔یہ دلچسپ اور ایمان افروز واقعات مرقاۃ الیقین فی حیات نور الدین“ کے نام سے شائع ہوئے۔پس یہ کتاب حضرت خلیفہ اسیح الاول کے ایمان افروز حالات و واقعات پر مشتمل ہے۔اس کا مطالعہ بہت ہی روح پرور اور روحانی پیاس بجھانے کا باعث ہوسکتا ہے۔۱۴۔سوانح فضل عمر مصنفین :۔جلد اول و دوم حضرت مرزا طاہر احمد صاحب خلیفہ امسیح الرابع جلد سوم، چهارم و پنجم مرتبہ مکرم مولانا عبدالباسط شاہد صاحب مربی سلسلہ صفحات :۔جلد اول ۳۵۸ + جلد دوم ۱۳۸۴ جلد سوم ۳۹۸+ جلد چهارم ۵۴۵+ جلد پنجم ۵۶۷ کل صفحات ۲۲۵۲ سن اشاعت: - جلد اول دسمبر ۱۹۷۵ء۔جلد دوم طبع اول ۱۹۸۸ء ناشر: فضل عمر فاؤنڈیشن ربوہ نفس مضمون :۔جلد اول میں پیشگوئی مصلح موعود اور اس کا مذہبی پس منظر، احمدیت کا تعارف،حضرت مصلح موعود کی پیشگوئی کے مطابق ولادت، بچپن اور جوانی، حضرت مسیح موعود کی وفات، عہد خلافت اولیٰ میں آپ کی خلافت اولیٰ سے محبت اور اطاعت کا قابل تقلید نمونہ ، حضرت خلیفہ اسیح الاول کی وفات کے بعد فتنہ انکار خلافت کا مقابلہ جیسے مضامین پر مفصل روشنی ڈالی گئی ہے۔جلد دوم میں عہد خلافت ثانیہ کا آغاز ، منکرین خلافت کا مقابلہ، نظام جماعت کا استحکام اور ۱۹۲۲ء تک دیگر حالات و واقعات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔