جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 238 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 238

238 مندرجہ بالاسیکرٹریان کے علاوہ درج ذیل عہدیداران بھی مجلس عاملہ کے رکن ہوتے ہیں۔قاضی۔محاسب۔امین - آڈیٹر اور زعیم انصارالہ اور قائد باز میم مجلس خدام الاحمدیہ۔اور مربی سلسلہ۔مقامی سطح پر انجمنوں کے قیام کے علاوہ حلقہ ضلع صوبہ اور ملکی سطح پر بھی انجمنیں قائم ہوتی ہیں۔لیکن یہ تمام انجمنیں جماعت احمدیہ کے مرکزی نظام انجمن احمدیہ کی ہدایات کے ماتحت کام کرتی ہیں۔قواعد انتخابات مقامی عہدیداران ا۔جن عہدیداران کا انتخاب کروایا جاتا ہے وہ درج ذیل ہیں۔ا۔صدر ، ۲۔سیکرٹری اصلاح و ارشاد،۳۔سیکرٹری تعلیم ، ۴۔سیکرٹری امور عامه، ۵۔سیکرٹری صنعت و تجارت ، ۶۔سیکرٹری وصایا، ۷۔سیکرٹری مال، ۸۔اسسٹنٹ سیکرٹری مال، ۹۔سیکرٹری جائیداد، ۱۰۔امام الصلوۃ ، ۱۱۔سیکرٹری وقف نو ۱۲۔سیکرٹری تحریک جدید ۱۳۔سیکرٹری وقف جدید نوٹ : سیکرٹری وصایا کا موصی ہونا ضروری ہے۔۲۔مندرجہ ذیل عہدوں کے لئے انتخاب نہ کروایا جائے بلکہ ان عہدوں کے لئے مناسب حال موزوں افراد صدر جماعت کی سفارش کے ساتھ بھجوائے جائیں۔۱۔سیکرٹری دعوت الی اللہ ۲۔سیکرٹری تعلیم القرآن۔۳۔سیکرٹری تربیت نو مبائعین۔۴۔سیکرٹری رشتہ ناطہ ( قاعدہ نمبر ۳۱۹)۔الف :۔مقامی عہدیداران کا انتخاب مقامی جماعت کی کثرت رائے سے ہوتا ہے۔( قاعدہ نمبر ۳۳۱) ب : کورم کا تعین شامل بجٹ کل افراد کی تعداد میں سے مستورات طالب علم اور زیر تعزیر افراد کی تعداد منہا کر کے باقی ماندہ چندہ دہندگان بشمول بقایہ داران کی کل تعداد پر ہوتا ہے۔( قاعدہ نمبر ۳۱۳) ج: کورم کل رائے دہندگان کا نصف ہوتا ہے۔لیکن اگر پہلے اجلاس میں با قاعدہ تحریر اطلاع کے باوجود کورم پورا نہ ہو تو دوسرے اجلاس کا کورم ایک تہائی ہوتا ہے۔( قاعدہ نمبر ۳۳۱) ۴۔مندرجہ ذیل اشخاص کو انتخاب کے اجلاس میں حصہ لینے کا حق نہیں ہوتا۔الف: ایسا شخص جس کے ذمہ حسب تشریح قاعدہ نمبر ۳۴۱ بغیر منظوری مرکز بقایا چلا آتا ہو۔اور وہ اسے ادانہ کر رہا ہو۔ب: مستورات۔ج: اٹھارہ سال سے کم عمر بچے۔