جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 237 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 237

237 ۱۷۔بجٹ سب کمیٹی مجلس مشاورت جہاں پیش کردہ بجٹ میں کمی کی سفارش کر سکتی ہے وہاں اسے اضافہ کی سفارش کا اختیار بھی حاصل ہوتا ہے۔( قاعدہ نمبر ۴۸) ۱۸ کسی مقامی انجمن یا سلسلہ کے کسی ادارہ کی طرف سے جو تجاویز مجلس مشاورت میں پیش ہونے کے لئے آئیں وہ صدر انجمن احمدیہ کی رائے کے ساتھ خلیفتہ المسیح کی خدمت میں پیش ہوتی ہیں۔اگر ان میں سے کوئی تجویز خلیفہ امسیح کی منظوری سے مجلس مشاورت میں پیش کرنی مناسب نہ سمجھی جائے تو اسے صرف مجلس مشاورت میں پڑھ کر سنا دیا جاتا ہے۔لیکن ان پر کوئی بحث نہیں ہوسکتی۔( قاعدہ نمبر ۴۹) ۱۹۔مقامی انجمن کا کوئی ممبر اپنی طرف سے کوئی تجویز مجلس مشاورت میں پیش کرنے کے لئے براہ راست بھجوانے کا مجاز نہیں ہوتا بلکہ وہ اپنی تجویز مقامی انجمن میں پیش کرتا ہے اور اگر مقامی انجمن کی اکثریت اسے مجلس مشاورت میں پیش کرنے کے حق میں ہو تو مقامی انجمن کا صدر یا امیر اسے سیکرٹری مجلس مشاورت کو بھجواتا ہے۔( قاعدہ نمبر۵۰) مقامی انجمنیں ہر ایسی جگہ پر جماعت احمدیہ کے کچھ افراد پائے جاتے ہیں وہاں مقامی سطح پر صدر انجمن احمد یہ کے تحت مقامی سطح پر ایک انجمن قائم ہوتی ہے۔ہر مقامی جماعت میں جماعت کے جملہ امور کی نگرانی کے لئے امیر یا صدر مقرر ہوتا ہے۔اسی طرح مرکزی نظارتوں کے فرائض سرانجام دینے کے لئے ایک عہدہ دار مقرر ہوتا ہے جو اس صیغہ کا سیکرٹری کہلاتا ہے۔یہ عہدہ دار نظارت متعلقہ کی ہدایات کے ماتحت اپنے اپنے حلقہ میں کام کرتے ہیں۔امیر ، صدر اور دیگر عہدیداران کا تقرر بذریعہ انتخاب تین سال کی مدت کے لئے ہوتا ہے۔ہر تین سال کے بعد جملہ عہد یداران کا نئے سرے سے انتخاب ہوتا ہے۔امیر اور نائب امیر کی منظوری خلیفہ وقت دیتے ہیں جبکہ صدر و سیکر ٹریان اور دیگر عہدیداران کی منظوری صدرانجمن احمد یہ دیتی ہے۔مقامی انجمن کی مجلس منتظمہ ( مجلس عاملہ ) کے درج ذیل ممبران ہوتے ہیں:۔امیر یاصدر، نائب امیر یا نائب صدر، جنرل سیکرٹری ،سیکرٹری اصلاح وارشاد، سیکرٹری تعلیم ،سیکرٹری امور عامه، سیکرٹری امور خارجہ، سیکرٹری وصایا، سیکرٹری مال، سیکرٹری تالیف و تصنیف ، سیکرٹری ضیافت ،سیکرٹری جائیداد، سیکرٹری زراعت ، سیکرٹری رشتہ ناطہ، امام الصلوۃ ، سیکرٹری تحریک جدید ، سیکر ٹری وقف جدید ، سیکرٹری وقف نو اور سیکرٹری دعوت الی اللہ۔