جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 226
226 نظارت صحت ا۔سلسلہ کے فرائض درباره حفظان صحت اور انسداد و علاج بیماری کی ادائیگی کے لئے ایک نظارت ہے جس کا نام نظارت صحت ہے اور اس کا انچارج ناظر صحت کہلاتا ہے۔( قاعدہ نمبر ۲۰۷) ۲۔اس نظارت کے سپرد سلسلہ کے شفاخانوں اور حفظان صحت و صفائی وغیرہ کا انتظام ہوتا ہے۔( قاعدہ نمبر ۲۰۸) ۳۔اس نظارت کا یہ بھی فرض ہوتا ہے کہ افراد سلسلہ کی جسمانی صحت اور تندرستی کے وسائل سوچے اور مناسب تدابیر اختیار کرے۔( قاعدہ نمبر ۲۰۹) ۴- نظارت صحت کے ذمہ ان دیگر فرائض کی بجا آوری بھی ہوتی ہے جو خلیفۃ المسیح کی طرف سے اس کے سپرد کئے جائیں۔( قاعدہ نمبر ۲۱۰) نوٹ:۔اس نظارت کا کام فی الحال نظارت امور عامہ کے سپرد ہے۔نظارت امور خارجه ا۔سلسلہ کے فرائض دربارہ تعلقات خارجہ کی ادائیگی کے لئے نظارت امور خارجہ ہے اور اس کا انچارج ناظر امور خارجہ کہلاتا ہے۔( قاعدہ نمبر ۲۱) ملکی حکومت اور غیر از جماعت انجمنوں اور مجالس کے ساتھ حسب حالات رابطہ کرنا اس نظارت کی ذمہ داری ہوتی ہے۔( قاعدہ نمبر۲۱۲) ۳۔حکومت کے ساتھ مناسب تعاون کی طرف بوقت ضرورت تحریک کرنا اس نظارت کے سپرد ہوتا ہے۔( قاعدہ نمبر ۲۱۳) ۴۔اگر کسی جگہ احمد یوں یا دیگر مسلمانوں کو تکلیف ہو تو حکومت متعلقہ سے خط و کتابت کرنا اور اس کے دور کرنے کے لئے تمام ضروری اور ممکن ذرائع استعمال کرنا اور دیگر قوموں اور جماعتوں سے احمدیوں کے تعلقات کے متعلق ہر قسم کا ضروری انتظام کرنا بھی اس نظارت کے سپرد ہوتا ہے۔( قاعدہ نمبر ۲۱۴) ۵- نظارت امور خارجہ کے ذمہ ان دیگر فرائض کی بجا آوری بھی ہوتی ہے جو خلیفہ امسیح کی طرف سے اس کے سپرد کئے جائیں۔( قاعدہ نمبر ۲۱۵)