جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 107 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 107

107 ا۔حضرت امام ابو حنیفہ رات کی عبادت کے وقت یہ آواز سنتے تھے:۔”اے ابو حنیفہ ! تو نے میری خدمت کو خالص کیا۔اور میری معرفت کو کمال تک پہنچایا۔اس لئے میں تجھے اور تیری سچی اتباع کرنے والوں کو بخش دوں گا۔“ ۲۔حضرت امام شافعی کو الہام ہوا:۔يَا مُحَمَّدَ عَلَيْكَ بِالْفِقْهِ وَدَعِ الشِّعُرَ۔یعنی غور و فکر تم پر لازم ہے اور شعر و شاعری کو چھوڑو۔(روح البیان جلد اص۱۴۴) مشاہیر اسلام جلد ۲ ص ۱۸۲)۔مولوی عبداللہ غزنوی صاحب کے الہامات کو اگر جمع کیا جائے تو ایک بڑی کتاب بن سکتی ہے۔صرف نمونہ کے طور پر ان کے بعض الہامات نقل کئے جاتے ہیں:۔(i) أَلَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ (سوانح عمری مولوی عبد اللہ غزنوی ص ۴۶) (ii) أَنْتَ مِنّي وَأَنَا مِنْكَ فَلَا تَخَفْ وَلَا تَحْزَنُ (سوانح عمری مولوی عبد اللہ غزنوی ص ۴۶) (iii) أَنَا جَلِيسُكَ وَاَنِيْسُكَ فَلَا تَحْزَنُ۔سوانح عمری مولوی عبد اللہ غزنوی ص ۳۶) ۴۔حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی فرماتے ہیں:۔اللہ سبحانہ تعالیٰ نے مجھ پر وحی نازل کی اور فرمایا۔میں تجھے وہ طریقہ دوں گا جو ان تمام طریقوں میں جو اس وقت رائج ہیں سب سے زیادہ خدا تعالیٰ تک پہنچانے میں قریب ہوگا اور سب سے زیادہ مضبوط ہوگا۔“ درج ذیل بزرگوں کے الہام ثابت ہیں:۔ا۔حضرت اویس قرنی ۲۔حضرت خواجہ حسن بصری ۳۔حضرت مالک بن دینار ۴۔حضرت حبیب عجمی ۵۔حضرت رابعہ بصری ۶۔حضرت ابرہیم بن ادھم ے۔حضرت ذوالنون مصری۔حضرت بایزید بسطامی ۹ - حضرت محمد علی حکیم الترمذی (تفہیمات الہیہ جلد نمبر اص ۴۵) تذکرة الاولیاء اردوص ۲۰۱۸ تذکرۃ الاولیا ء اردو ص ۳۰ تذکرۃ الاولیاء اردوص ۳۶ تذکرۃ الاولیا ء اردوص ۴۷ تذکرۃ الاولیا ء اردو ص ۵۳ تذکرۃ الاولیا ء اردو ص ۸۴ تذکرۃ الاولیا ءار دوص ۹۸ تذکرۃ الاولیاء اردوص ۱۱۴۱۱۳، ۱۱۹،۱۱۶ تذکرة الاولیا ء اردوص ۲۵۲