جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 106 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 106

لازم ہے کہ اس کو سچا سمجھیں۔۔۔106 حمد حضرت مولانا روم فرماتے ہیں کہ:۔خلق نفس از و سوسه خالی شود مہمان وحی اجلالی شود (مثنوی دفتر سوم ص ۱۰) یعنی اللہ تعالی کامل انسانوں کو نفس وسوسہ سے پاک فرما دیتا ہے۔اور ان کے اوپر وحی الہی نازل ہوتی رہتی ہے۔تفسیر روح المعانی میں لکھا ہے:۔قرآن کریم میں جو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔مَا كَانَ لِبَشَرٍ أَنْ يُكِلَّمَهُ اللَّهُ إِلَّا وَحْيا أَوْمِنُ وَّرَاءِ حِجَاب - ( شوری : ۵/۶) اس میں خدا تعالیٰ نے عام ذکر کیا ہے۔نبی کا ذکر نہیں کیا۔اس لئے نبیوں کے ساتھ وحی مخصوص نہیں بلکہ سابق زمانے میں مریم اور اہم موسیٰ کی مثال موجود ہے کہ وہ نبیہ نہیں تھیں۔اور اللہ تعالیٰ نے ان سے کلام کیا اور ہماری امت میں محدیثین امت سے بھی یہی سلوک ہوگا۔اور ان پر وحی نازل ہوگی۔( تفسیر روح المعانی زیر آیت مَا كَانَ لِبَشَرٍ أَن يُكَلَّمَهُ اللهُ إِلَّا وَحْياً جز ۱۳ ص ۹۵۵) نواب نور الحسن خان صاحب ابن نواب صدیق حسن خان صاحب مصنف حجج الکرامہ ہندوستان کے اہلحدیث کے مسلمہ لیڈر فرماتے ہیں:۔حديث لا وَحْيَ بَعْدَ مَوْتِی بے اصل ہے۔ہاں لا نَبِيَّ بَعْدِی آیا ہے۔اس کے معنی نزدیک اہل علم کے یہ ہیں کہ میرے بعد کوئی نبی شرح ناسخ لے کر نہ آئے گا۔بيه حديث كه اِنَّ جِبْرَئِيلَ لا يَنْزِلُ إِلَى الْأَرْضِ بَعْدَ مَوتِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بے اصل ہے۔حالانکہ کئی احادیث میں آنا جبرئیل کا ثابت ہے۔(۱) جیسے وقت مرنے کے طہارت پر۔(۲) شب قدر میں۔(۳) دجال کے روکنے کومکہ،مدینہ سے، الی غیر ذالک۔(اقتراب الساعة ص ۱۶۳ ۱۶۲) بزرگان امت پر سلسله وحی والہام امت محمدیہ میں بہت سارے ایسے بزرگ اور اولیاء گزرے ہیں جن کے الہامات ثابت ہیں:۔