جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 105 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 105

القاء الہام ہی کی ایک قسم ہے۔105 ۲۔آنحضرت ﷺ کے وصال پر صحابہ و قمیض کے ساتھ ہی غسل دینے کی وحی ہوئی تھی۔حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ جب صحابہ آنحضرت ﷺ کے کپڑے اتار کر غسل دینے لگے تو ان میں سے بعض نے آنحضرت عمل کے کپڑے اتار کر غسل دینے میں ہچکچاہٹ محسوس کی اس سلسلہ میں ان کے درمیان اختلاف ہو گیا۔اسی دوران اللہ تعالیٰ نے ان پر نیند کی حالت طاری کر دی ( یعنی کشفی حالت طاری ہوگئی ) پھر ان کو گھر کے ایک کونے سے آواز سنائی دی جس کے متعلق ان کو علم نہ ہو سکا کہ یہ آواز کس کی ہے۔وہ کلام یہ تھا کہ آنحضرت ﷺ کو قمیض سمیت غسل دیا جائے۔چنانچہ صحابہ نے قمیض سمیت غسل دیا۔“ (بحواله سیرت ابن هشام القسم الثاني جز رابع ص ٦٦٢) اس حدیث سے ثابت ہے کہ صحابہ کو آنحضرت ﷺ کو نسل دینے کے سلسلہ میں الہام ہوا۔اقوال بزرگان امت امت مسلمہ کے اکثر علماء بھی اس عقیدہ کی تائید کرتے ہیں کہ آنحضرت کے بعد بھی سلسلہ وحی والہام جاری ہے۔چنانچہ نمونہ کے طور پر ذیل میں چند حوالے درج کئے جاتے ہیں :۔حملہ حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی فرماتے ہیں کہ:۔اللہ تعالیٰ کا یہ فرمانا کہ وَهُوَ يَتَوَلَّى الصَّالِحِينَ۔یہ مقربین ہی کی علامت ہے اور اس قرب کی خصوصیتوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ فرشتے ایسے شخص کو پکارتے ہیں جس طرح کہ مریم کو پکارا تھا۔“ ( تفہیمات الہیہ جلد ۲ ص ۱۲۳) امام رازی اپنی کتاب تفسیر کبیر میں تحریر فرماتے ہیں کہ :۔ملائکہ انسانوں کی روحوں میں الہاموں کے ذریعہ سے اپنی تاثیر نازل کرتے ہیں۔اور یقینی کشفوں ( تفسیر کبیر جلد نمبر ۷ ص ۳۷۰) کے ذریعہ سے ان پر اپنے کمالات ظاہر کرتے ہیں۔“ مولانا داؤ دصاحب غزنونی کے والد مولوی عبد الجبار صاحب غزنوی اپنی کتاب "اثبات الالهام وَالْبَيْعَةُ ، ص ۱۴۸ میں لکھتے ہیں :۔مسئلہ الہام حلت و حرمت کا مسئلہ نہیں جو اس کا ثبوت صحابہ اور تابعین سے ضرور ہونا چاہئے۔بلکہ حضرت آدم سے لے کر اس دم تک اگر کسی نے بھی دعوئی نہ کیا ہو اور آج ایک شخص متقی ، صالح دعوی کرے کہ مجھے الہام ہوتا ہے اور مجھے غیب سے آواز آتی ہے تو پھر اس کو سچا جانیں گے۔اور حکم شریعت تمام اہل اسلام پر