جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 42 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 42

42 عیسائیت : حضرت مسیح موعود کی بعثت کے وقت ہندوستان اور عام دنیا میں عیسائیت بہت زیادہ متحرک اور فعال تھی۔اور اہل حق کو سب سے زیادہ عیسائیت کا سامنا تھا۔یہی وجہ ہے کہ حضرت مسیح موعود کی کتب میں تقریباً سب سے زیادہ عیسائیت کو ہی زیر بحث لایا گیا ہے۔ویسے تو حضرت مسیح موعود نے اپنی درجنوں کتب میں ان کے عقائد کا رد فرمایا ہے تا ہم درج ذیل وہ کتب ہیں۔جن کا مرکزی مضمون ہی عیسائیت ہے۔1 - جنگ مقدس 2۔کتاب البریہ 3۔چشمہ مسیحی 4۔انجام آتھم۔5۔سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب 6۔انوار الاسلام -7 ضیاء الحق -8 تحفہ قیصریہ 9۔ستارہ قیصریہ 10 - نجم الھدی 11 - حجتہ الاسلام 12۔اتمام الجنتہ 13۔سچائی کا اظہار 14 نور الحق حصہ اول 15 - البلاغ 16 - نور القرآن حصہ دوم 17 - تجلیات الہیہ۔ان کے علاوہ بھی جزوی طور پر متعدد کتب میں عیسائیت پر بحث ملتی ہے۔ہندو اور سکھ ازم: حضرت مسیح موعود کی بعثت کے وقت دین حق کو عیسائیت کے بعد دوسرے نمبر پر بعض ہندو فرقوں کی طرف سے مزاحمت اور مقابلہ کا سامنا تھا۔ہندو فرقوں میں سے آریہ دھرم، سناتن دھرم، بر ہمو سماج اور سکھ مت کے متعلق حضور نے متعدد کتب تالیف فرما ئیں۔ان کتب میں ان فرقوں کے عقائد کا بطلان ثابت کرتے ہوئے رد فرمایا ہے۔جن میں سے درج ذیل کتب زیادہ قابل ذکر ہیں۔1۔پرانی تحریریں 2۔سرمہ چشم آریہ -3- شحنہ حق۔4۔ست بچن 5۔سناتن دھرم 6۔آریہ دھرم 7۔قادیان کے آریہ اور ہم 8۔چشمہ معرفت 9۔پیغام صلح 10 نسیم دعوت 11 - استفتاء۔حضرت مسیح موعود کی کتب میں اختلافی مسائل میں سے سب سے زیادہ وفات مسیح کے مسئلہ پر بحث کی گئی ہے۔تا ہم وہ کتب جن کا مرکزی اور اصل موضوع ہی حضرت مسیح کی طبعی وفات اور ہجرت ہے درج ذیل ہیں۔ان میں سے سب سے زیادہ نیم اور مفصل کتاب ازالہ اوہام ہے۔1 - ازالہ اوہام حصہ اول و حصہ دوم - 2 - فتح اسلام - 3 - توضیح مرام۔4 مسیح ہندوستان میں۔5 الحق مباحثہ دہلی۔6 - الحق مباحثہ لدھیانہ - 7 - تحفہ بغداد۔8۔حمامۃ البشری۔9۔آسمانی فیصلہ۔10۔راز حقیقت۔11۔اتمام الجنہ۔صداقت مسیح موعود : ویسے تو حضرت مسیح موعود کی ہر کتاب آپ کی صداقت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔مگر وہ کتب جن کو آپ نے بطور خاص اپنی صداقت کے دلائل پرمبنی تحریر فرمایا ہے۔یا جن کا عقلی ونقلی لحاظ سے مضمون آپ کی صداقت پر دلالت کرتا ہے ان میں سے زیادہ قابل ذکر درج ذیل کتب ہیں۔