جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 41
41 1 - روحانی خزائن حضرت مسیح موعود کی تحریر کردہ تمام کتب کا سیٹ ”روحانی خزائن“ کے نام سے موسوم ہے جو 23 جلدوں پر مشتمل ہے ان جلدوں میں سن تالیف و تصنیف کے لحاظ سے کتب کو ترتیب دیا گیا ہے۔روحانی خزائن کے سیٹ کی ہر جلد میں شامل تمام کتب کا پہلے تعارف اور انڈیکس دیا گیا ہے جن کی مدد سے متعلقہ کتاب کے نفس مضمون کو بآسانی سمجھا جا سکتا ہے نیز انڈیکس کی مدد سے حسب ضرورت کسی حوالہ یا مضمون کو آسانی سے تلاش کیا جا سکتا ہے۔تعداد کتب: روحانی خزائن کے سیٹ میں شامل کتب کی تعداد 83 ہے۔اگر براہین احمدیہ حصہ دوم، سوم، چہارم اس طرح ازالہ اوہام حصہ دوم، نور الحق حصہ دوم، نور القرآن حصہ دوم نیز اربعین نمبر 2 نمبر 3 نمبر 4 کو الگ الگ کتاب شمار کیا جائے تو پھر یہ تعداد 91 بنتی ہے۔تعداد صفحات: 23 جلدوں پر مشتمل روحانی خزائن کے سیٹ میں تمام کتب کے کل صفحات گیارہ ہزار سے زائد بنتے ہیں۔ذیل ہیں۔عربی کتب: حضرت مسیح موعود نے بعض کتا ہیں فصیح و بلیغ عربی زبان میں تصنیف فرمائی ہیں جو درج 1 - کرامات الصادقین 2- تحفہ بغداد - 3- حمامۃ البشری -4 - نورالحق حصہ اول 5 - نورالحق حصہ دوم۔6۔سرالخلافہ۔7۔حجتہ اللہ۔8 انجام آتھم۔9 من الرحمن 10 نجم الھدی۔11۔لجنہ النور۔12۔حقیقت المہدی - 13 - سیرۃ الابدال - 14 - اعجاز اسیح - 15 - اتمام الجنۃ۔16۔مواہب الرحمن۔17۔خطبہ الہامیہ۔18۔الھدی والتبصر ۃ لمن برگی۔- - بعض کتب کا کچھ حصہ عربی زبان میں تصنیف کیا گیا ہے۔مثلاً الاستفتاء در حقیقت حقیقۃ الوحی“ کا ہی حصہ ہے۔اسی طرح التبلیغ بھی دراصل ” آئینہ کمالات اسلام کا ہی حصہ ہے۔مگر بعض دفعہ ان کو الگ طور پر کتابی شکل میں بھی شائع کیا گیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ان کو بھی عربی کتب کی تعداد میں شامل کر لیا گیا ہے۔نفس مضمون کے لحاظ سے تقسیم مشتمل ہیں۔حضرت مسیح موعود کی بعض کتب تو بعض معین مضامین پر مبنی ہیں مگر بعض کتب متنوع مضامین پر مشتم وہ کتب جن کا نفس مضمون کسی خاص مذہب، فرقہ یا کسی مخصوص مسئلہ سے متعلق ہے ان کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔