جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 480 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 480

480 ۳۶۔خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات مصنف: مکرم مولانا عبدالسمیع خان صاحب ایڈیٹر روز نامہ الفضل ربوہ صفحات : ۵۹۶ سن اشاعت : ۲۰۰۸ء ناشر:۔خلافت احمد یہ صد سالہ جو بلی کمیٹی نفس مضمون:۔یہ کتاب خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی کی مناسبت سے تالیف کی گئی ہے۔جس میں سلسلہ عالیہ احمدیہ کے تمام خلفاء کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔یہ بہت ہی عمدہ اور ایمان افروز کتاب ہے۔جس کا ہر گھر میں موجود ہونا ضروری ہے نیز ہر احمدی کے لئے اس کا مطالعہ بہت ضروری اور مفید ہے۔۳۷۔حضرت مسیح موعود کے چیلنج اور ردعمل ونتائج واثرات مرتبہ مبشر احمد خالد مربی سلسله ( خاکسار مؤلف کتاب هذا ) تعداد صفحات : ۴۱۸ سن اشاعت:۔مارچ ۲۰۰۸ء ناشر:۔حافظ عبدالحمید صاحب نفس مضمون :۔دراصل یہ ایک انعام یافتہ مقالہ ہے جو فضل عمر فاؤنڈیشن کی انعامی سکیم کے تحت لکھا گیا اور انعام یافتہ قرار دیا گیا۔اس مقالہ میں حضرت مسیح موعود کے مخالفین و معاندین کو دیئے گئے تمام علمی وروحانی چیلنج مختلف موضوعات کے تحت یکجا کر دیئے گئے ہیں۔نیز جن چیلنجز کا مخالفین کی طرف سے کوئی رد عمل ظاہر ہوا اس کی تفصیل اور ان کے نتائج واثرات کو تحریر کر دیا گیا ہے۔علم کلام اور دعوت الی اللہ کے نکتہ نظر سے یہ مقالہ بہت مفید ہے۔اس مقالہ میں جملہ چیلنجوں کو درج ذیل ترتیب دی گئی ہے۔