جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 461 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 461

461 انتخاب میں بالخصوص ایسے مختلف مسائل سے متعلق احادیث جو مسلمانوں میں مابہ النزاع ہیں اکٹھی کر دی گئی ہیں تاکہ ان کے مختلف پہلوؤں پر یکجائی نظر ڈالتے ہوئے قارئین کو صحیح نتیجہ پر پہنچنے میں آسانی ہو۔تربیت اور اصلاح معاشرہ کے نکتہ نظر سے حتی الامکان ایسی اخلاقی تعلیم پر مشتمل احادیث کو منتخب کیا گیا ہے جو اپنی تاثیر اور روحانی لطافت کے اعتبار سے ایک نمایاں شان رکھتی ہیں۔اس کتاب میں آنحضرت کی سیرت طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر منی بہت ساری احادیث شامل کی گئی ہیں۔اسی طرح آخری زمانہ کے فتنوں ، ظہور امام مہدی ونزول مسیح جیسے مسائل پر بھی مختلف احادیث کو یکجا کر دیا گیا ہے اس اعتبار سے یہ کتاب درس و تدریس اور ذاتی مطالعہ کے لحاظ سے انتہائی مفید ہے۔٦- سيرة خاتم النبيين" مصنف:۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے صفحات: ۸۴۶ سن اشاعت:۔حصہ اول ۱۹۲۰ء۔حصہ دوم ۱۹۳۱ء۔حصہ سوم ۱۹۴۹ء آخری ایڈیشن ۱۹۹۶ء اب اس کتاب کے تینوں حصے ایک ہی جلد میں شائع کئے جاچکے ہیں۔ناشر: اسلام انٹرنیشنل پبلیکیشنز لمیٹڈ اسلام آباد یو۔کے نفس مضمون :۔یہ کتاب اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آنحضرت ﷺ کی سیرت پر مبنی جملہ کتب میں سے سرفہرست ہونے کا مقام رکھتی ہے۔اس کتاب کا دیگر سیرت کی کتب میں سے ایک بہت نمایاں پہلو یہ ہے کہ یہ کتاب بیک وقت آنحضرت ﷺ کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالنے کے ساتھ ساتھ تاریخ اسلام کی کتاب بھی کہلانے کی مستحق ہے۔اور اس کتاب کی ایک اور نمایاں خوبی یہ ہے کہ اس میں آنحضرت ﷺ کی ذات پر ہونے والے مختلف اعتراضات کے علاوہ اسلامی تعلیمات پر ہونے والے مستشرقین کے اعتراضات کے جوابات بھی بڑی عمدگی سے دیئے گئے ہیں۔پہلے یہ کتاب تین مختلف جلدوں میں وقفے وقفے کے بعد شائع ہوتی رہی۔لیکن اسلام انٹر نیشنل پبلیکیشنز لمیٹڈ اسلام آباد یو۔کے نے ۱۹۹۶ء میں مذکورہ تینوں جلدوں کو ایک ہی جلد میں شائع کر دیا ہے۔خاکسار کی نظر میں آنحضرت کی سیرت پر مبنی اس سے زیادہ عمدہ کوئی کتاب نہیں۔