جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 460 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 460

460 ۱۰۔جلد دہم۔یہ جلد پارہ نمبر ۳۰ کی سورۃ الفیل تا سورۃ الناس کی تفسیر پر مشتمل ہے۔۴ ۷۰۰ احکام خداوندی مرتبہ: مکرم مولانا حنیف احمد محمود صاحب نائب ناظر اصلاح وارشاد مرکزیہ صفحات: ۶۱۶ سن اشاعت:۔جولائی ۲۰۰۵ء ناشر: لجنہ اماءاللہ اسلام آباد وو نفس مضمون :۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی کتاب کشتی نوح میں تحریر فرمایا ہے کہ:۔جو شخص قرآن کریم کے سات سو احکام میں سے ایک چھوٹے سے حکم کو بھی ٹالتا ہے وہ نجات کا دروازہ اپنے سے بند کرتا ہے۔“ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اس ارشاد کی روشنی میں اس کتاب میں قرآن کریم کے سات سواحکام یکجا کر دئے گئے ہیں تا کہ احباب جماعت ان تمام احکامات پر عمل پیرا ہو سکیں۔پس اس کتاب کا ہر گھر میں ہونا ضروری ہے۔نیز ہر فرد جماعت کو اس کا گاہ بگاہ مطالعہ کرتے رہنا چاہئے اور ان احکام خداوندی پر عمل پیرا ہونے کی ہر ممکن کوشش جاری رہنی چاہئے۔لہذا یہ کتاب بہت مفید ہے ۵- حديقة الصالحين مرتبہ :۔حضرت ملک سیف الرحمن صاحب مفتی سلسله و پرنسپل جامعہ احد بی ربوہ پاکستان صفحات:۔۹۶۱ سن اشاعت:۔جون ۱۹۶۷ ء ایڈیشن اول ناشر:۔نظامت ارشاد وقف جدیدر بوہ پاکستان نفس مضمون:۔یہ کتاب احادیث نبوی کا ایک نہایت دلکش مجموعہ ہے جس میں منتخب احادیث کی کل تعدادا ہے جن میں سے تقریباً ۴۵۰ احادیث منتخب احادیث کا ایک معروف اور مقبول عام مجموعہ "ریاض الصالحین سے اخذ کی گئی ہیں اور بقیہ دیگر کتب احادیث مثلاً صحیح بخاری، صحیح مسلم ، ترمذی، مسنداحمد، دارقطنی اور کنز العمال سے براہ راست لی گئی ہیں۔اس کتاب میں احادیث کا ترجمہ نہایت ہی سلیس اور بامحاورہ ہے۔