جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 382 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 382

382۔وکالت مال اول کے سپرد یہ کام بھی ہوتا ہے کہ وہ پاکستان کی جماعتوں کو مسجد فنڈ میں با ادائیگی کرنے کی طرف توجہ دلائیں تا کہ بیرون پاکستان مساجد کی تعمیر ہو سکے۔۹۔وکالت مال اول کے فرائض میں یہ بھی شامل ہوتا ہے کہ وہ پاکستان میں دیگر ایسی تمام مالی تحریکات کو کامیاب بنائے جو تحریک جدید سے متعلق ہوں اور حضرت خلیفہ اسی وقتا فوقتا ان کا اعلان فرما ئیں۔۱۰۔خلیفہ مسیح کی طرف سے جو کام وقتا فوقتا اس وکالت کے سپر د کئے جائیں۔وکالت انہیں بجالانے کی پابند ہے۔وکالت مال ثانی ا۔وکالت مالی ثانی بیرون از پاکستان دنیا کے دوسرے تمام ممالک میں تحریک جدید اور اس کے مطالبات جیسا کہ حضرت خلیفہ اسیح ان مطالبات کو بیان کریں جماعت تک پہنچاتی ہے۔۲۔وکالت مال ثانی پاکستان سے باہر کی جماعتوں کو تحریک جدید کی کامیابیوں سے آگاہ کرنے کا انتظام کرتی ہے۔۳۔وکالت مال ثانی پاکستان سے باہر کی جماعتوں کے احباب جماعت کی آمد کا جائزہ لے کر اس آمد کے مطابق اس پر چندے کی ادائیگی کو یقینی بناتی ہے چاہے یہ چندے لازمی ہوں یا طوعی۔۴۔وکالت مال ثانی پاکستان سے باہر کی جماعتوں اور مشن ہاؤسز کے لئے اکاؤنٹنٹ جنرل کی حیثیت سے بھی کام کرتی ہے۔۵- وکالت مال ثانی تحریک جدید کا سالانہ بجٹ ( آمد وخرچ کا گوشوارہ ) تیار کر کے اسے مجلس تحریک جدید میں پیش کرتی ہے۔۲۔وکالت مال ثانی حضرت خلیفہ المسیح کی منظوری کے بعد پاکستان میں تحریک جدید اور پاکستان سے باہر متعلقہ جماعتوں کو رقم فراہم کرتی ہے۔ے۔وکالت مال ثانی اس بات کی نگرانی کرتی ہے کہ جماعتوں کا خرچ ان کے منظور شدہ بجٹ سے نہ بڑھے۔بجٹ سے زائد خرچ کرنے کی صورت میں مرکز کی پیشگی منظوری ضروری ہوتی ہے۔وکالت مال ثانی اس امر کی بھی نگرانی کرتی ہے کہ کل خرچ آمد سے نہ بڑھے۔۔وکالت مال ثانی تمام بیرونی ممالک کے افراد جماعت کے سالانہ بجٹ اور وعدہ جات بابت چندہ عام، چندہ وصیت، اور چندہ جلسہ سالانہ کا جائزہ بھی لیتی ہے۔اسی طرح وکالت مال ثانی چندہ تحریک جدید