جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 381
381 ۲۲۔مبلغ کو باقاعدگی سے پندرہ روزہ کار کردگی کی رپورٹ یا جیسے بھی مرکز کی ہدایت ہو، مشنری انچارج کی معرفت مرکز میں بھجوانی چاہئے۔نیز اس کی ایک کاپی امیر کو بھی بھجوانی چاہئے۔۲۳ مبلغ کو چاہئے کہ جس ملک میں کام کر رہا ہو وہاں کی مقامی زبان سیکھے اور اس میں مہارت حاصل کرے۔وکالت مال اول ا۔وکالت مال اول تحریک جدید کے مطالبات کو جیسا کہ حضرت خلیفہ مسیح بیان فرما ئیں پاکستان کی تمام جماعتوں تک پہنچاتی ہے۔۔وکالت مال اول کے فرائض میں شامل ہوتا ہے کہ پاکستان میں ہر فر د جماعت کو تحریک جدید کی مالی قربانی میں شامل کرے۔تا کہ دنیا بھر میں اشاعت اسلام کی خاطر منصوبوں کے لئے فنڈ زمہیا ہوسکیں۔۳۔تحریک جدید کا مالی سال یکم نومبر سے شروع ہو کر اگلے سال ۳۱ اکتوبر کو ختم ہوتا ہے وکالت مال اول حضرت خلیفتہ اسیح کی طرف سے نئے سال کے اعلان کے بعد تمام احباب جماعت سے نئے سال کے لئے ان کے وعدے حاصل کرتی ہے۔یہ کام ہر سال ۳۱ جنوری تک مکمل کر لیا جا تا ہے۔والدین کا فرض ہے کہ وہ اپنے ایسے بچوں کی طرف سے چندہ تحریک جدید ادا کریں جو ابھی تک صاحب روز گار نہیں۔تا کہ بچے روز اول سے تحریک جدید کے مالی جہاد میں شامل ہوں۔۴۔وکالت مال اول اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ احباب جماعت ہر سال ۳۱ را کتوبر تک اپنے وعدہ جات ادا کر دیں۔۵۔تحریک جدید کا اجراء ۱۹۳۴ء میں حضرت مصلح موعودؓ نے فرمایا تھا۔بعد میں خلفاء نے مختلف وقتوں میں نئی نسلوں کو اس قربانی میں شامل کرنے کے لئے مختلف دفاتر، یعنی' Phases‘ کے اجراء کا اعلان فرمایا۔وکالت مال اول ہر دفتر کا علیحدہ ریکارڈ رکھتی ہے۔مستقبل میں بھی اگر حضرت خلیفتہ اسیح کسی دفتر کا اعلان فرمائیں گے تو یہ وکالت اس کا بھی ریکارڈ رکھے گی۔۔وکالت مال اول دفتر اول کے تمام کھاتوں کو از سرنو جاری کرتی ہے۔اس مقصد کے لئے وکالت مال فوت شدہ ممبران کے رشتہ داروں اور ورثاء سے رابطہ کرتی ہے۔تا کہ وہ فوت شدہ ممبران کی طرف سے چندہ تحریک جد یدا دا کر سکیں۔ے۔وکالت مال اول قواعد کے مطابق پاکستان کی جس مجلس میں سیکرٹری تحریک جدید کی ضرورت ہو وہاں سیکر ٹری تحریک جدید مقرر کرواتی ہے۔