جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 377
377 تحریک جدید ہونے کی وجہ سے صدر تحریک جدید کی طرف سے بلائی جانے والی تمام میٹنگز کی اطلاع کرواتا ہے اور مجلس تحریک جدید کی تمام کارروائی کا ریکارڈ رکھتا ہے۔نیز مجلس تحریک جدید کے فیصلہ جات کی نقول خلیفہ اسی کی منظوری کے بعد تمام وکالتوں نیز متعلقہ شعبہ جات کومہیا کر ناوکیل الدیوان کے فرائض شامل ہوتا ہے۔۲- تحریک جدید کے کارکنان کا تقرر و تبادلہ نیز تمام کارکنان کا سروس کا ریکار ڈرکھنا۔۳۔احباب جماعت کو اسلام احمدیت کی خاطر زندگی وقف کرنے کی تحریک کرنا۔۴۔وکالت دیوان میں تمام مبلغین اور واقفین زندگی کا سروس ریکارڈ رکھنا ( جس میں تقر ر سے لے کر ریٹائر منٹ تک تمام ریکارڈ ہوتا ہے ) وکالت دیوان کے فرائض میں شامل ہوتا ہے۔۵۔قواعد وضوابط کے مطابق تحریک جدید کے تمام کارکنان اور واقفین کی تقرری ہٹرانسفر اور ریٹائرمنٹ سے متعلق کارروائی کرنا۔اگر تحریک جدید کا کوئی کارکن عارضی طور پر دوسرے ادارے میں کام کیلئے درکار ہو یا کسی دوسرے ادارے کا کارکن عارضی طور پر تحریک جدید میں کام کے لئے درکار ہو۔تو اس 'Deputation' کیلئے شرائط وضوابط وضع کرنا اور مجلس تحریک جدید سے ان کی منظوری لینا۔ے۔تحریک جدید کے تمام کارکنان سے متعلق فیصلہ جات کو لاگو کروانا۔۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی کے ارشادات کی روشنی میں تحریک جدید اور اس کے مطالبات کی بھر پور اشاعت کا انتظام کرنا بھی وکالت دیوان کے فرائض میں شامل ہوتا ہے۔۹۔علاوہ ازیں وکالت دیوان حضرت خلیفہ اسیح کی طرف سے ملنے والے جملہ احکامات اور ارشادات کو بجالاتی ہے۔وکالت تبشیر وکالت تبشیر کے درج ذیل فرائض ہیں۔ا۔تمام دنیا میں اسلام اور احمدیت کے پیغام کی اشاعت کے لئے انتظام کرنا۔جماعت کی مذہبی اور روحانی تعلیم و تربیت کی نگرانی کا انتظام کرنا تمام دنیا میں اسلام اور احمد بیت کے بارے میں پیدا ہونے والی غلط فہمیوں اور اعتراضات کا جواب دینے کا انتظام کرنا اس وکالت کے فرائض میں شامل ہے۔۲۔جماعت کی بیوت الذکر ہمشن ہاؤسز اور نما سنٹر ز کے قیام اور ان کے انتظامی امور کی نگرانی کرنا۔اسی طرح قرآن کریم ، حدیث اور کتب حضرت مسیح موعوڈ کے دروس کا انتظام کروانا، تربیتی کلاسز