جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 376
376 ا۔وکالت علیاء کا نگران وکیل اعلی کہلاتا ہے۔وکالت علیاء کے کاموں میں تحریک جدید کے تمام شعبہ جات کی نگرانی اور ان میں باہمی ربط اور ہم آہنگی کو پیدا کرنا ہے۔اسی طرح وکالت علیاء کے سپر دان تمام شعبہ جات کی بھی نگرانی ہوتی ہے جو عمومی طور پر کسی دوسری وکالت کے ماتحت نہیں ہوتے۔-۲- تحریک جدید انجمن احمدیہ سے متعلق تمام معاملات کا جائزہ اور نگرانی بھی وکالت علیاء کے فرائض میں شامل ہے۔۔وکیل اعلیٰ صاحب وقتا فوقتا تحریک جدید کے تمام شعبہ جات کے نگرانوں کو ان ہدایات اور احکام کی روشنی میں جو خلیفتہ اسے براہ راست اس کے ذریعہ یا اپنے خطبات کے ذریعے تحریک جدید سے متعلق دیں، کی یاد دہانی کرواتے رہتے ہیں۔نیز وکیل اعلیٰ صاحب اس بات کی نگرانی بھی کرتے ہیں کہ متعلقہ شعبہ نے ان ہدایات اور احکامات کی کما حقہ پیروی کی ہے یا نہیں۔۴۔وکیل اعلیٰ صاحب کے فرائض میں یہ بھی شامل ہوتا ہے کہ وہ خلیفتہ امیج کی تمام ہدایات کا ریکارڈ رکھیں جو بطور ایک قاعدے یا مستقل حکم یا تا اطلاع ثانی حکم کے زمرے میں ہوں مجلس تحریک جدید کے سامنے پیش کریں۔مجلس تحریک جدید کے فرائض میں شامل ہے کہ وہ ان ہدایات کا تعمیل کے نقطۂ نظر سے با قاعدہ ریکارڈ رکھے۔۵۔وکیل اعلیٰ صاحب جماعتی عہد یدار ان کے انتخابات جولو کل سطح پر یا ملکی سطح پر ہورہے ہوں ان کا قواعد کے مطابق انعقاد کروانے کی نگرانی کرتے ہیں۔۔وکالت علیاء کے سپر دان تمام ہدایات اور احکام کی تمیل وتفیذ کروانا ہوتا ہے جوخلیفتہ اسی کی طرف سے اسے وقتاً فوقتاً دیئے جاتے ہیں۔وکالت تعمیل و تحفيذ ا۔وکالت تحمیل و تنفیذ ایسے تمام پروگراموں اور منصوبوں پر عمل درآمد کرواتی ہے جن کی منظوری خلیفہ امسیح نے عنایت فرمائی ہو اور جو تحریک جدید کے مختلف شعبہ جات کے سپرد ہوں۔۲۔اسی طرح وکالت تعمیل و تنفیذ ان تمام فرائض کو بجالاتی ہے جو وقتافوقت خلیفہ مسیح کی طرف سے اس کے سپرد کئے جاتے ہیں۔وکالت دیوان ا۔وکیل الدیوان مجلس تحریک جدید کے سیکرٹری کے فرائض بھی بجالاتا ہے۔وکیل الدیوان سیکر ٹری مجلس