جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 325
325 ادارہ دار الصناعة کا قیام سیدنا حضرت مصلح موعود نے نوجوانوں میں صنعت و حرفت کا شوق پیدا کرنے کے لئے محلہ دارالبرکات قادیان میں دار الصناعۃ کا کارخانہ قائم کیا۔جس میں لکڑی ، لو ہے اور چمڑے کا کام سکھایا جا تا تھا۔جب ابتدائی انتظامات مکمل ہو گئے تو ۲ مارچ ۱۹۳۵ء کو حضور انور بنفس نفیس تشریف لے گئے۔اس موقع پر حضور انور نے اپنے ہاتھ سے زندہ لے کر خود اپنے دستِ مبارک سے لکڑی صاف کی اور آری سے اس کے دو ٹکڑے کر کے سیکھنے والے بچوں کے دل میں خود کام کرنے کے جذبہ کی عزت کو بڑھایا اور ثابت کیا کہ اپنے ہاتھوں سے کوئی کام کر نا ذلت نہیں بلکہ عزت کا موجب ہے۔اس سلسلے میں مکرم مولوی عبد الرحمان صاحب انور تحریر فرماتے ہیں کہ میرے والد بزرگوار مکرم مولوی عبد الله بو تالوی مرحوم ان دنوں سپر نٹنڈنٹ دار الصناعۃ تھے انہوں نے اس برادہ اور سختی کو محفوظ کر لیا تھا اور ایک شیشے کے فریم میں رکھ کر فریم پر یاد گار افتتاح دار الصناعة لکھ کر دفتر میں لٹکا دیا تھا کہ بعد میں آنے والے نوجوانوں کے لئے بھی سبق کا موجب ہو۔لیکن ۱۹۴۷ء کے بعد وہ فریم قادیان ہی میں رہ گیا۔(الفضل ۱۶ فروری ۲۰۰۶ء) دار الصناعۃ کے قیام کے لئے حضرت مصلح موعود جس طرح کوشش فرما رہے تھے۔اس کی ایک ہلکی سی جھلک مکرم مولوی عبد الرحمن انور صاحب کے الفاظ سے ملاحظہ فرمائیے۔آپ لکھتے ہیں۔حضور انور نے اپنے اس نظریہ کا کئی دفعہ اظہار فرمایا تھا کہ آدمی کے لئے کسی کام کے سیکھنے سے کلی طور پر معذوری کا اظہار نامناسب ہے۔ہر کام براہ راست یا بالواسطہ سرانجام دیا جا سکتا ہے۔چنانچہ عملی صورت ایک دفعہ یہ ہوئی کہ کانگریس کے زیر اہتمام و ٹھل نگر علاقہ بمبئی میں اخبارات میں ایک صنعتی نمائش کے انتظام کے لئے بہت پراپیگنڈہ تھا۔ان دنوں دار الصناعة کے ضمن میں صنعتی معلومات حاصل کرنے کی غرض سے حضور نے خاکسار کو اس نمائش کے دیکھنے کے لئے ارشاد فرمایا اور خاکسار کے ساتھ دو گریجویٹ واقفین زندگی مکرم چوہدری خلیل احمد ناصر صاحب اور مکرم چوہدری محمد شریف صاحب کو بھجوایا تا کہ اگر وہاں لیڈروں سے ملنے کا موقع ہو یا صنعتی نمائش کے موقع پر ترجمان کی ضرورت ہو تو اس سے کام لیا جاوے۔“ (ماہنامہ خالد جولائی ۱۹۷۰ ء ص ۱۹) مکرم پروفیسر مبارک احمد انصاری صاحب اس ادارہ کا ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں۔حضور کو ہمیشہ یہ خیال رہتا کہ لوگ بریکارنہ رہیں۔اگر تعلیم حاصل نہ کر سکے ہوں تو کوئی نہ کوئی پیشہ حرفت وغیرہ کا ضرور اپنا ئیں جس کے ذریعہ روزی کمائیں اس غرض سے حضور نے قادیان میں ایک ادارہ کی بنیا د رکھی