جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 267
۵۷ 11 ۱۵ ۴ ۷۵ V 267 ۹ جامعہ احمدیہ سیرالیون جامعہ احمدیہ کینیا جامعہ احمدیہ بنگلہ دیش بو ۱۹۸۷ء تین ساله نیروبی ۱۹۹۷ء تین ساله ڈھاکہ ۲۰۰۲ء سات سالہ ۱۰ جامعہ احمدیہ کینیڈا ٹورانٹو ۲۰۰۳ء تین ساله 11 جامعہ احمدیہ ملائیشیا کوالا لمپور ۲۰۰۴ء سات سالہ ۱۲ | جامعہ احمدیہ یو کے لندن ۲۰۰۵ سات سالہ ۱۳ | جامعہ احمدیہ سری لنکا پیالہ ۲۰۰۶ء چار ساله ۱۴ | جامعہ احمدیہ جرمنی فرینکفرٹ ۲۰۰۸ء سات سالہ مذکورہ بالا تمام جامعات میں ایک ہی کورس پڑھایا جا رہا ہے۔تعلیمی نصاب ( بحوالہ ریکارڈ وکالت تعلیم تحریک جدید ربوہ ) جامعہ احمد یہ ربوہ پاکستان میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے سات سال کا عرصہ مقرر ہے۔جبکہ داخلہ کیلئے میٹرک پاس ہونا اور عمر زیادہ سے زیادہ ۱۷ ہونی چاہئے۔جامعہ احمدیہ کی سات کلاسز کے نام ترتیب وار درجه محمد ه ، درجه اولی ، درجہ ثانیه، درجہ ثالثہ، درجہ رابعہ، درجہ خامسہ اور درجہ سادسہ ہیں۔درجہ محمد ہ اور درجہ اولیٰ جامعہ احمدیہ جونیئر میں پڑھائی جاتی ہیں۔جبکہ درجہ ثانیہ تا درجہ سادسہ جامعہ احمدیہ سینئر میں پڑھائی جاتی ہیں۔جامعہ احمدیہ سینئر و جونیئر کی مختلف کلاسوں میں کئی مضامین پڑھائے جاتے ہیں۔جن میں قرآن کریم صحت تلفظ کے علاوہ با تر جمہ پڑھایا جاتا ہے۔نیز قرآن کریم مکمل با ترجمہ پڑھانے کے بعد قرآن کریم کی تفسیر بھی پڑھائی جاتی ہے۔اس سلسلہ میں کتب تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور تفسیر کبیر حضرت مصلح موعود کی تمام جلدیں کورس میں شامل ہیں۔ان کے علاوہ بعض عربی تفاسیر جن میں تفسیر بیضاوی اور تفسیر کشاف کے کچھ حصے بھی درسا پڑھائے جاتے ہیں۔قرآن کریم کے علاوہ احادیث کی بعض کتب بھی پڑھائی جاتی ہیں۔جن میں مختلف احادیث کا ایک مختصر مجموعہ منہاج السالکین ، اسی طرح ریاض الصالحین نیز مشکوۃ شریف کے بعض حصے جامع ترمذی اور بخاری شریف نیز مشکوۃ شریف کے بعض حصے جامع ترمذی اور بخاری شریف درساً پڑھائی جاتی ہیں۔ان کے علاوہ صحاح ستہ کی دیگر کتب صحیح مسلم، سنن ابن ماجہ سنن نسائی اور سنن ابوداؤ دلازمی