جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 116 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 116

116۔جماعت احمدیہ کے بعض تاریخی دن اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے: وَذَكِّرُهُمُ بِأَيْمِ اللهِ إِنَّ فِي ذَلِكَ لايتِ لِكُلِّ صَبَّارٍ شَكُورِه (ابراہیم :) یعنی اور انہیں اللہ کے دن یاد کرا۔یقیناً اس میں ہر بہت صبر کرنے والے اور بہت شکر کرنے والے کیلئے بہت سے نشان ہیں۔مذہبی تاریخ سے پتہ چلتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے دن دو قسم کے ہوتے ہیں۔ایک وہ دن جن میں اللہ تعالیٰ اتمام حجت کے بعد منکرین و مکذبین پر عذاب نازل کرتا ہے اور دوسرے وہ دن جن میں اللہ تعالیٰ پر ایمان لانے والوں اور جو ایمان لانے کے نتیجہ میں بزدلی نہیں دکھاتے بلکہ صبر اور شکر کا مظاہرہ کرتے ہیں۔اور ان کے قدم متزلزل نہیں ہوتے پر اپنے انعامات نازل کرتا ہے۔یہاں پر اللہ تعالیٰ کے بعض ایسے دنوں کا تذکرہ کرنا مقصود ہے جن کا جماعت احمدیہ کی تاریخ کے ساتھ بڑا گہرا تعلق ہے۔اور یہ وہ دن ہیں جن میں اللہ تعالیٰ نے مسیح موعود و مہدی معہود پر ایمان لانے کے نتیجہ میں غیر معمولی انعامات نازل کئے ہیں۔جو درج ذیل ہیں۔۱۲-۱؍ ربیع الاول اسلامی مہینوں میں سے ربیع الاول کا مہینہ، بالخصوص اس مہینہ کی ۱۲ تاریخ اسلام اور احمد بیت کی تاریخ میں بنیاد اور اساس کی حیثیت رکھتی ہے۔یہ وہ مبارک دن ہے جس دن سرور کونین محسن، انسانیت ، رحمۃ اللعلمین ، خاتم النبیین اور فخر الانبیاء حضرت محمد مصطفی احمد محبتی ﷺ کی ولادت باسعادت ہوئی جس کے نتیجہ میں تاریخ انسانیت پر چھانے والے بادل چھٹنے لگے۔اور روحانی لحاظ سے تاریکی نور میں بدلنے لگی۔جس کا ذکر حضرت مسیح موعود ان الفاظ میں تحریر فرماتے ہیں:۔وہ جو عرب کے بیابانی ملک میں ایک عجیب ماجرا گذرا کہ لاکھوں مردے تھوڑے دنوں میں زندہ ہو گئے اور پشتوں کے بگڑے ہوئے الہی رنگ پکڑ گئے اور آنکھوں کے اندھے بینا ہوئے اور گونگوں کی زبان پر الہی معارف جاری ہوئے اور دنیا میں ایک دفعہ ایک ایسا انقلاب پیدا ہوا کہ نہ پہلے اس سے کسی آنکھ نے دیکھا اور نہ کسی کان نے سنا۔“ برکات دعا۔روحانی خزائن جلد نمبر ۶ ص ۱۰-۱۱)