جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 84 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 84

84 وہی خدا ہے جو قرآن نے بیان کیا ہے اور ہمیشہ کی روحانی زندگی والا نبی اور جلال اور تقدس کے تخت پر بیٹھنے والا حضرت محمد علی ہے۔(روحانی خزائن جلد ۱۵- تریاق القلوب ص ۱۴۱) ہمارا مذہب کیا ہے حضرت خلیفۃ ابیح الاول نو راللہ مرقدہ فرماتے ہیں:۔ہمارا مذ ہب کیا ہے؟ مختصر اعرض ہے:۔أَشْهَدُ اَنْ لَّا لَهُ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَ رَسُولُهُ۔۔اللہ تعالی تمام صفات کا ملہ سے موصوف اور ہر قسم کے عیب و نقص سے منزہ ہے۔اپنی ذات میں یکتا اور صفات میں بے ہمتا، اپنے افعال میں کین گمان اور اپنے تمام عبادات میں وَحْدَهُ لَا شَرِیکَ۔۲۔ملائکہ اللہ تعالیٰ کی مخلوق اور ان پر ایمان لا بد ہے۔۳۔تمام کتب الہیہ۔۴۔تمام رسولوں اور نبیوں ۵۔حضرت محمد ملی المکی والمدنی محمد بن عبد اللہ۔خاتم النبیین رسول رب العالمین ہیں اور آپ پر جو کتاب نازل ہوئی۔کیا معنی اس پر اور ان تمام چیزوں پر ایمان لانا ضروری ہے۔قرآن کریم بلاتحریف و تبدیل و کمی و زیادتی کے اسی ترتیب موجود پر ہم کو حضرت نبی کریم سے پہنچا۔- تقدیر کا مسئلہ حق ہے کہ اللہ تعالیٰ کو تمام اشیاء جو ہیں اور جو ہوں گی اور جو ہو چکیں سب کا اتم و اکمل طور پر علم ہے جزئیات کا بھی وہ عالم ہے۔نیکی کا ثمرہ نیک اور بدی کا نتیجہ بد ہوتا ہے۔جیسا کوئی کرتا ہے ویسا ہی پاتا ہے۔يَعْفُو عَنْ كَثِيرٍ۔ے۔بعد الموت نفس کو بقا ہے۔قبر سے لے کر حشر ، نشر ، صراط جہنم، بہشت کے واقعات جو کچھ قرآن کریم اور احادیث صحیحہ سے ثابت ہیں ، سب صحیح ہیں۔۸۔صحابہ کرام کو ابوبکر و عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے معاویہ ومغیرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ تک کسی کو برانہیں کہتے اور نہ دل میں ان کی نسبت بداعتقاد ہیں۔اہل بیت کو بدل اپنا محبوب و پیارا یقین کرتے ہیں۔تمام بیبیاں حضرت نبی کریم کی حضرت عائشہ وخدیجہ سے لے کر اور تمام خاندان نبوت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ، اور امام حسن سبط اکبر اور امام حسین سبط اصغر شہید کربلا اور ان کی والدہ بتول زہرہ النساء اہل الجنہ سب کو اللہ تعالیٰ کا برگزیدہ گر وہ بدل یقین کرتے ہیں۔صلوة الله و سلام عليهم اجمعين۔اقتباس از مکتوب بنام ایڈیٹر رسالہ ” البیان ۷ استمبر ۱۹۰۸ء)