جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 40
40 کتب حضرت مسیح موعود کا عمومی تعارف حضرت مسیح موعود کی ایک علامت یہ بیان فرمائی گئی کہ :۔يَفِيضُ الْمَالَ حَتَّى لَا يَقْبَلَهُ أَحَدٌ ( بخاری کتاب الانبیاء باب نزول عیسی ) یعنی مسیح موعود مال تقسیم کرے گا مگر اسے قبول کرنے والا کوئی نہ ملے گا۔اس پیشگوئی میں مال سے مراد کوئی روپیہ پیسہ یا سونا چاندی نہیں تھا بلکہ یہاں مال سے مراد در اصل علمی خزائن تھے جن کو حضرت مسیح موعود نے تقسیم کرنا تھا۔اسی لئے حضرت مسیح موعود نے فرمایا کہ : وہ خزائن جو ہزاروں سال سے مدفون تھے اب میں دیتا ہوں اگر کوئی ملے امیدوار چنانچہ تاریخ گواہ ہے کہ حضرت مسیح موعود نے مذکورہ علمی اور روحانی خزائن کو بڑی کثرت سے تقسیم کیا جس کا اعتراف غیر بھی کئے بغیر نہ رہ سکے۔یہ روحانی خزائن آپ کے متبعین کے لئے روحانی زندگی کا عظیم اور گرانقدر سرمایہ ہیں۔آپ کی کتب کے مطالعہ سے قرآن کریم اور احادیث پاک کو سمجھنے میں بہت زیادہ مددملتی ہے کیونکہ یہ کتب الہی تائید اور راہنمائی سے لکھی گئی ہیں جیسا کہ آپ خود تحریر فرماتے ہیں۔وو یہ رسائل جو لکھے گئے ہیں تائید الہی سے لکھے گئے ہیں۔میں ان کا نام وحی و الہام تو نہیں رکھتا مگر یہ تو ضرور کہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کی خاص اور خارق عادت تائید نے یہ رسالے میرے ہاتھ سے نکلوائے ہیں۔“ سر الخلافہ۔روحانی خزائن جلد 8 ص 415) اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے حضرت مسیح موعود کی تالیفات و تحریرات اس قدر عظمت اور افادیت کی حامل ہیں کہ غیر بھی ان کا اعتراف کئے بغیر نہیں رہ سکے۔حقیقت یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود کی کتب کے مطالعہ کے بغیر دعوت الی اللہ، اور دین حق کی نشاۃ ثانیہ ناممکن امر ہے۔اور یہ کتب خدا تعالیٰ سے زندہ تعلق قائم کرنے اور روحانی میدان میں ترقی کرنے کا ذریعہ ہیں۔لہذا ہر احمدی کا فرض ہے کہ وہ کثرت سے حضرت مسیح موعود کی کتب کا مطالعہ کرے۔اس مضمون کے ذریعہ اختصار کے ساتھ کتب حضرت مسیح موعود کا مجموعی طور پر تعارف کروانا مقصود ہے۔تاکہ ان کے مطالعہ کے سلسلہ میں کچھ راہنمائی حاصل ہو جائے۔حضرت مسیح موعود کی تحریرات اور ارشادات و فرمودات کو درج ذیل چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔1 - کتب (روحانی خزائن ) 2۔ملفوظات (ارشادات )3 مجموعہ اشتہارات 4 مکتوبات