جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 32 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 32

32 چھوٹی ناپسند کا خیال رکھتیں۔کھانا بھی اکثر خود پکاتیں یا پھر سامنے بیٹھ کر اپنی نگرانی میں پکوا تیں۔آپ کے دوسرے کاموں میں بھی اس طرح آپ کا ہاتھ بٹا تیں جیسے کوئی دوست کا کام کر رہا ہے۔حضور علیہ السلام حضرت اماں جان کو تم کہہ کر بلاتے اور اردو زبان جو کہ اماں کی زبان تھی اس میں باتیں کرتے۔کبھی کبھی پنجابی بھی بول لیا کرتے۔حضرت اماں جان بھی آپ کو عزت سے حضور یا حضرت صاحب کہ کر بلایا کرتیں۔غرض یہ جوڑا بے مثال تھا اور آپس کی محبت ایسی تھی جو عام دیکھنے میں نہیں آتی۔موسم سرما کی آمد پر نئی رضائیاں بنوا کر غریبوں میں تقسیم کرتیں۔بہت مہمان نواز تھیں اور بیوہ عورتوں کی خبر گیری کرتیں۔آپ کی وفات ۲۲ اپریل ۱۹۵۲ء میں ہوئی اور بہشتی مقبرہ ربوہ میں تدفین ہوئی۔(ماخوذ از کامیابی کی راہیں شائع کردہ مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان ) مبشر اولاد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ہاں حضرت اماں جان کے بطن سے جن بچوں کی پیدائش ہوئی ، وہ مبشر اولاد کہلاتی ہے۔کیونکہ ان تمام بچوں کی پیدائش سے پہلے ہی اللہ تعالیٰ نے آپ کو ان کی پیدائش کی بشارت دے دی تھی۔ان بچوں کی تعداد دس تھی۔جن میں سے پانچ بچے صغرسنی میں ہی وفات پاگئے۔جبکہ پانچ بچوں نے لمبی عمر پائی۔جن کی تفصیل حسب ذیل ہے۔ا۔حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب خلیفہ مسیح الثانی آپ کا تفصیلی تعارف اس کتاب کے باب نمبر ۵ جماعت احمد یہ کانظام خلافت میں دیا گیا ہے۔۲۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے عظیم الشان الہی بشارات کے مطابق حضرت خلیفہ مسیح الثانی کی پیدائش ہو چکی تھی کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ایک عظیم فرزند کی بشارت دی گئی۔جسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آئینہ کمالات اسلام میں شائع فرمایا۔اس الہام کے الفاظ یہ تھے:۔يَأْتِي قَمَرُ الْآنِيَاءِ وَامْرُكَ يَتَاتَّى يُسِرُّ اللَّهُ وَجْهَكَ وَيُنِيرُ بُرْهَانَكَ سَيُولِدُ لَكَ الْوَلَدُ وَ يُدْنِي مِنْكَ الْفُضْلُ۔( آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۲۶۶)