جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 633 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 633

633 جماعت احمد یہ ترقی کی شاہراہوں پر حضرت بانی سلسلہ احمدیہ اپنے عظیم روحانی مشن کی کامیابی کے متعلق الہی وعدوں کا ذکر کرتے ہوئے - فرماتے ہیں:۔خدا تعالیٰ نے مجھے بار بار خبر دی ہے کہ وہ مجھے بہت عظمت دے گا اور میری محبت دلوں میں بٹھائے گا اور میرے سلسلہ کو تمام زمین میں پھیلائے گا اور سب فرقوں پر میرے فرقہ کے لوگ اس قدر علم اور معرفت میں کمال حاصل کریں گے کہ اپنی سچائی کے نور اور اپنے دلائل اور نشانوں کی رو سے سب کا منہ بند کر دیں گے اور ہر ایک قوم اس چشمہ سے پانی پئے گی اور یہ سلسلہ زور سے بڑھے گا اور پھولے گا یہاں تک کہ زمین پر محیط ہو جاوے گا بہت سی روکیں پیدا ہوں گی اور ابتلاء آئیں گے مگر خدا سب کو درمیان سے اٹھا دے گا اور اپنے وعدوں کو پورا کرے گا۔سواے سنے والو! ان باتوں کو یاد رکھو اور ان پیش خبریوں کو اپنے صندوقوں میں محفوظ رکھ لو کہ یہ خدا کا کلام ہے جو ایک دن پورا ہو گا۔“ (تجلیات الہیہ۔روحانی خزائن جلد ۲۰ ص ۴۰۹ ، ص ۴۱۰) جماعت احمدیہ کے قیام پر ایک صدی سے کچھ زائد عرصہ گزر چکا ہے۔اس عرصہ میں جماعت نے محض اللہ تعالیٰ کی تائید اور نصرت سے انتہائی نامساعد حالات اور ہر قسم کی مخالفت کے باوجود دنیا کے ہر خطے میں حیران کن ترقی کی ہے۔جماعت احمدیہ کی اس عظیم ترقی کے متعلق ایک مختصر سا جائزہ پیش کیا جاتا ہے۔یہ جائزہ جولائی ۲۰۱۰ ء تک کا ہے۔ا۔اس وقت تک جماعت احمد یہ خدا کے فضل سے ۱۹۸ ممالک میں قائم ہو چکی ہے۔۲۔جماعت احمدیہ کے زیر اہتمام ۲۲۰۴ مشن ہاؤسز آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کی خدمت میں مصروف ہیں۔مختلف ممالک میں خدمت دین بجالانے والے مربیان و معلمین کی تعداد۱۵۰۰ سے زیادہ ہے۔۴۔دنیا کے ۶ براعظموں کے مختلف ممالک میں جماعت احمدیہ کی بیوت الذکر کی تعداد اللہ تعالیٰ کے فضل سے ۱۶۰۹۹ ہو چکی ہے۔۵۔براعظم افریقہ کے ۱۲ ممالک میں ۴۱ ہسپتال کلینکس دکھی انسانیت کی خدمت سرانجام دے رہے ہیں۔