جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 615 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 615

615 شہدا مسجد کھلنا بنگلہ دیش مورخه ۸/اکتوبر ۱۹۹۹ء بروز جمعہ احمدیہ مجد کھلنا بنگہ دیش میں ایک بم دھما کہ ہوا جس کے نتیجہ میں سات احمدی شہید ہو گئے۔سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ نے اپنے خطبہ جمعہ فرموده ۵/نومبر ۱۹۹۹ء بمقام مسجد فضل لندن میں ان شہداء کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا:۔ہوگی۔اب میں اس خطبہ کے آخر پر بعض شہداء کا ذکر کرنا چاہتا ہوں جن کی نماز جنازہ آج جمعہ کے بعد ادا چند ہفتے قبل ۱/۸ اکتوبر ۱۹۹۹ء کو بنگلہ دیش کے شہر کھلنا کے رہائشہ علاقہ نرالہ میں واقع احمد یہ مسجد میں بم کا ایک خوفناک دھما کہ ہوا تھا۔اس وقت مربی سلسلہ مکرم امدادالرحمن صاحب خطبہ جمعہ دے رہے تھے۔اس دھما کہ کے نتیجہ میں دو خدام مکرم جہانگیر حسین صاحب اور مکرم نورالدین صاحب موقع پر ہی شہید ہو گئے جبکہ چار افراد نے ہسپتال پہنچ کر دم تو ڑ دیا۔یہ دو اور چار چھ بنتے ہیں مگر مجھے یاد ہے انہوں نے مجھ سے رپورٹ پیش کی تو میرے منہ سے سات نکلا ہے کہ سات شہید ہو گئے۔تو بعد کی اطلاع کے مطابق ایک صاحب بعد میں بھی زخموں کی تاب نہ لا کر شہید ہو گئے تو سات کا عدد اس طرح پورا ہو گیا۔ان شہداء کے اسماء درج ذیل ہیں۔(ضمیمہ شہدائے احمدیت ص ۲۳۱ تا ۲۳۵) ۱۷۴۔مکرم جہانگیر حسین صاحب ابن مکرم اکبر حسین صاحب۔کھلنا بنگلہ دیش A_1_99 ۸_۱۰_۹۹ ۱۷۵۔مکرم نورالدین صاحب بنگلہ دیش ۱۷۶۔مکرم سبحان مورل صاحب بنگلہ دیش ۱۰-۹۹۔۸ ۱۷۷۔مکرم محبت اللہ صاحب ابن جی۔ایم مطیع الرحمن صاحب بنگلہ دیس ۱۰-۹۹۔۸ ۱۷۸۔مکرم ڈاکٹر عبدالماجد صاحب بنگلہ دیش ۱۷۹۔مکرم ممتاز الدین صاحب بنگلہ دیش ۱۸۰۔مکرم اکبر حسین صاحب بنگلہ دیش ۸_۱۰_۹۹ ۸_۱۰_۹۹