جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 573 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 573

573 حضرت مولانا نذیر احمد علی صاحب حضرت مولانا نذیر احمد علی صاحب ۱۰ فروری ۱۹۰۵ء کو رفیق حضرت مسیح موعود اور قادیان کے پہلے اسٹیشن ماسٹر حضرت بابو فقیر علی صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔بی ایس سی تک تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ عربی اور دینی تعلیم حاصل کی ۲۲ / اپریل ۱۹۲۹ء کو قادیان سے گولڈ کوسٹ (غانا) روانہ ہوئے۔غانا میں انچارج مشن کے طور پر ۱۹۳۳ء تک خدمات سرانجام دیں۔دوسری بار ۱۹۳۶ء کوغا نا گئے پھر اگلے سال سیرالیون مشن کھولنے کے لئے تشریف لے گئے۔اور ۱۹۴۴ء تک سیرالیون رہے۔۱۹۴۵ء میں رئیس المر بیان مغربی افریقہ کے طور پر ایک بار پھر میدان دعوت الی اللہ میں اترے۔اور ۱۹۵۰ء میں واپس آئے۔۱۹۵۴ء میں سیرالیون تشریف لے گئے۔اور میدان عمل میں ہی ۱۹ رمئی ۱۹۵۵ء کو بو کے مقام پر اپنی جان جان آفریں کے سپرد کر دی۔اور اسی شہر میں مدفون ہوئے۔آپ پہلے مبلغ تھے جو افریقہ میں آسودہ خاک ہیں۔۹ محترم مولانا شیخ مبارک احمد صاحب محترم مولانا شیخ مبارک احمد صاحب ابن حضرت محمد الدین صاحب رفیق حضرت مسیح موعود۱۰ راکتو بر ۱۹۱۰ء کو شجاج آباد ملتان میں پیدا ہوئے۔۱۹۳۱ء میں مولوی فاضل کیا اور ا ارنومبر ۱۹۳۴ء کو قادیان سے نیروبی کے لئے روانہ ہوئے۔مشرقی افریقہ کے چاروں ممالک کینیا، یوگنڈا، ٹانگانیکا اور زنجبار کی آزادی تک آپ ان مشنوں کے انچارج تھے۔آپ کا ایک کارنامہ سواحیلی زبان میں ترجمہ قرآن کی سعادت حاصل کرنا ہے۔مشرقی افریقہ میں دو جماعتی اخبارات بھی جاری کئے۔۱۹۶۲ء میں مرکز واپس آئے۔مرکز میں آپ ناظر اصلاح وارشاد تعلیم القرآن، سیکرٹری فضل عمر فاؤنڈیشن ، سیکرٹری حدیقۃ المبشرین ، مبر مجلس وقف جدید بھی رہے۔۱۹۶۲ء تا ۱۹۷۸ ء جلسہ سالانہ پر تقاریر کا موقع ملا۔۱۹۷۸ء سے۱۹۸۳ ء تک امیر ومشنری انچارج برطانیہ اور پھر امریکہ میں مشنری انچارج رہے۔9 مئی ۲۰۰۱ء کو ۹۱ سال کی عمر میں امریکہ میں وفات پائی اور قطعہ خاص بہشتی مقبرہ ربوہ میں دفن ہوئے۔۱۰- محترم مولانا نذیر احمد صاحب مبشر مولانا نذیر احمد صاحب ۱۵ / اگست ۱۹۰۹ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔۱۹۳۰ء میں مولوی فاضل پاس کیا۔۲ فروری ۱۹۳۶ء کو حضرت مولانا نذیر احمد علی صاحب کے ہمراہ قادیان سے روانہ ہوئے۔اور غانا میں