جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 508
508 کے ایڈیٹر کے طور پر بخوبی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ماہنامہ رسالہ تحریک جدید یہ رسالہ وکالت اشاعت تحریک جدیدر بوہ کے تحت ۱۹۶۵ء میں جاری کیا گیا۔جو آدھا انگریزی اور آدھا اردو زبان میں شائع ہوتا تھا۔جس میں بیرونی مشن ہاؤسز اور مبلغین کی مساعی اور رپورٹس شائع ہوتی تھیں۔اس رسالہ کے پہلے ایڈیٹر مکرم مولانانور محمد نیم سیفی صاحب تھے۔بعض ناگزیر وجوہات کے پیش نظر ۱۹۹۱ء میں یہ ماہنامہ رسالہ بند ہو گیا تھا۔مگر اب دوبارہ جنوری ۲۰۰۶ء سے ربوہ سے شائع ہورہا ہے۔