جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 482
482 کے حضور شکرانہ ادا کرتے ہوئے اس سال کو مکمل دینی اور روحانی جوش و جذبہ سے منایا۔اور اس سال جماعت نے بعض عظیم الشان تعلیمی وتربیتی پروگرام ترتیب دیئے۔چنانچہ اسی پس منظر کے تحت یہ کتاب تحریر کی گئی جس میں نظام خلافت کے تقریباً تمام پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔مثلاً خلافت کے لغوی اور اصطلاحی معانی، خلافت کی اقسام، خلافت کے قیام کے اغراض و مقاصد ، خلافت کے قیام کی ضرورت واہمیت، خلافت کی برکات ، خلافت راشدہ کے قیام کا پس منظر اور اس کی مختصر تاریخ، خلفاء سلسلہ احمدیہ کے مختصر سوانح اور خلفاء خمسہ کے ادوار کے شیریں ثمرات ، خلافت احمدیہ کے نوا سالہ شیریں ثمرات پر طائرانہ نظر، جماعت احمدیہ میں فتنہ خلافت کی تاریخ، قواعد انتخاب خلافت ، خلافت سے دستبرداری اور معزولی ، خلافت شخصی یا انجمن، اور خلافت کے متعلق اہم سوالات کے جوابات نیز خلافت احمد یہ کے قیام کے متعلق سوالات کے جوابات ، خلافت کی برکات پر بنی، انظمیں اور آخر پر خلافت کی حفاظت کا عظیم الشان عہد جیسے مضامین پر اس کتاب میں روشنی ڈالی گئی ہے۔الغرض یہ کتاب نظام خلافت سے متعلق تمام پہلوؤں کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔گو یا خلافت احمدیہ کا ایک چھوٹا سا انسائیکلو پیڈیا ہے۔لہذا اس کتاب کا مطالعہ بھی احباب جماعت کے لئے مفید ثابت ہو سکتا ہے۔