جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 479
479 جو بہت اچھا تھا۔اس کتاب کے لئے کئی سال سے مطالبہ ہو رہا تھا۔کئی دوستوں نے بتایا کہ عشرہ کاملہ میں ایسا مواد ہے کہ جس کا جواب ضروری ہے۔اب خدا کے فضل سے اس کے جواب میں اعلیٰ لٹریچر تیار ہوا ہے۔دوستوں کو اس سے فائدہ اٹھانا چاہئے اور اس کی اشاعت کرنی چاہئے۔“ (الفضل ۱۳ جنوری ۱۹۳۱ء) ۳۵ تحقیق عارفانه مصنف:۔حضرت قاضی محمد نذیر صاحب لائلپوری سابق پرنسپل جامعہ احمدیہ صفحات:۔۶۹۹ آخری ایڈیشن سن اشاعت: ۱۵ نومبر ۱۹۶۴ء ناشر :۔صیغہ نشر واشاعت نظارت اصلاح وارشا در بوه وجہ تصنیف:۔ڈاکٹر غلام جیلانی برق صاحب کیملپوری نے جماعت احمدیہ کے خلاف اک حرف محرمانہ کے نام سے ایک کتاب شائع کی تھی۔اس کتاب کے جواب میں حضرت قاضی صاحب نے یہ کتاب بعنوان : تحقیق عارفہ تصنیف فرمائی۔نفس مضمون :۔اس کتاب میں جماعت احمدیہ اور دیگر مسلمانوں کے درمیان پائے جانے والے تمام اختلافی مسائل از قسم مسئله نبوت، وفات و حیات مسیح، ظهور امام مہدی اور مسئلہ وحی والہام پر روشنی ڈالی ہے۔اور ان مسائل کے تعلق میں اک حرف محرمانہ میں تحریر کردہ تمام اعتراضات کے مبسوط اور مسکت جوابات تحریر فرمائے ہیں۔اسی طرح اک حرف محرمانہ میں حضرت مسیح موعود کی تحریرات اور ذات کے حوالے سے کئے گئے تمام اعتراضات کے بہت ہی عمدہ رنگ میں قرآن و حدیث اور کتب بزرگان امت کی روشنی میں جوابات لکھے ہیں۔اور اس کتاب میں ثابت کیا ہے کہ اس کتاب کا نام ” حرف محرمانہ کی بجائے ” حرف مجرمانہ زیادہ درست معلوم ہوتا ہے۔بلکہ یہ کتاب اس نام کی مصداق ہے۔لہذا اس کتاب کا مطالعہ داعیان الی اللہ کے لئے بہت راہنما اور مفید ثابت ہوسکتا ہے۔