جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 478
478 سن اشاعت:۔حصہ اوّل مارچ ۱۹۷۰ ء۔حصہ دوم ۲۴ دسمبر ۱۹۷۰ء ناشر: مهتم نشر و اشاعت نظارت اصلاح وارشادصدرانجمن احمد یہ پاکستان۔ربوہ نفس مضمون:۔یہ کتاب دو حصوں پر مشتمل ہے۔پہلے حصہ میں درج ذیل تین مسائل پر تفصیل سے روشنی ڈالی گی ہے اور ان مسائل سے متعلق اعتراضات کے جوابات دیئے گئے ہیں۔ا۔مسئلہ وفات و حیات مسیح ناصری علیہ السلام۔مسئلہ صداقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام۔۲۔مسئلہ نبوت۔اس کتاب کے دوسرے حصہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئیوں، الہامات تحریرات اور آپ کی ذات سے متعلق تمام اعتراضات کے قرآن و حدیث اور کتب بزرگان امت کی روشنی میں بڑے ہی عمدہ جوابات دیئے گئے ہیں۔اس کتاب کا مطالعہ داعیان الی اللہ کے لئے بہت ہی نفع رساں اور مفید ثابت ہوسکتا ہے۔۳۴ - تفہیمات ربانیہ مرتبہ:۔حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب جالندھری ( مرحوم و مغفور ) تعداد صفحات: ۸۱۶ آخری ایڈیشن سن اشاعت: طبع اول دسمبر ۱۹۳۰ء بار دوم دسمبر ۱۹۶۴ء ناشر: مکرم مولانا عطاء المجیب راشد صاحب (امام بیت الفضل لندن ) وجہ تالیف: علماء دیوبند کی اعانت سے منشی محمد یعقوب صاحب پٹیالوی نے عشرہ کاملہ نامی کتاب اس دعوی کے ساتھ شائع کی تھی کہ وہ ایک لاجواب کتاب ہے۔اسی بناء پر منشی صاحب موصوف نے اس کے جواب دینے والے کیلئے ایک ہزار روپیہ انعام کا بھی اعلان کیا تھا۔چنانچہ اس کتاب کے جواب میں یہ کتاب لکھی گئی۔نفس مضمون : اللہ تعالیٰ کے فضل سے عشرہ کاملہ اور تحقیق لاثانی و غیر ما کے جواب میں تفہیمات ربانیہ ایک جامع تصنیف ثابت ہوئی۔اس میں مخالفین کے ہر اعتراض کا جواب دیا گیا ہے۔مخالفین میں سے کسی کو آج تک جرات نہیں ہوئی کہ اس کتاب کا جواب لکھتا۔سید نا حضرت مصلح موعودؓ نے اس کتاب کے متعلق اس کے پہلے ایڈیشن کی اشاعت پر جلسہ سالانہ ۱۹۳۰ء کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے فرمایا:۔اس کا نام میں نے تفہیمات ربانیہ رکھا ہے۔(طباعت سے پہلے ) اس کا ایک حصہ میں نے پڑھا ہے