جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 476
476 نفس مضمون :۔یہ کتاب دراصل حضرت ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب کے جماعتی اخبارات ورسائل میں شائع شدہ مضامین کا مجموعہ ہے جو دو جلدوں پر مشتمل ہے۔جلد اول میں حضرت ڈاکر سید میر محمد اسمعیل صاحب کے مختصر سیرت و سوانح ، حضرت ڈاکٹر صاحب کے متعلق بزرگان سلسلہ کے تاثرات اور آپ سے محبت و عقیدت پر مبنی منظوم کلام کے علاوہ درج ذیل موضوعات کے متعلق ۲۲۳ مضامین شامل کئے گئے ہیں۔۱۔توحید و اسلام پر ۱۰ مضامین، قرآن مجید کے تعلق میں ۳۴ مضامین ، آنحضرت کی سیرت طیبہ پر مبنی ۱۴۷ مضامین ، حضرت مسیح موعود کی سیرت طیبہ اور خاندان مسیح موعود سے متعلق ۸ مضامین، حضرت خلیفہ اسیح الثانی سے متعلق ۲ مضامین نیز ۲۲ متفرق تعلیمی وتربیتی موضوعات پر مضامین شامل ہیں۔اسی طرح جلد دوم میں ۴۴۷ مختلف علمی و تربیتی مضامین شامل کئے ہیں۔نیز ۲۵۔اہم علمی سوالات کے جوابات پر جو آپ نے مختلف مواقع پر دیئے یا مختلف جماعتی اخبارات ورسائل میں شائع ہوئے اس میں شامل کئے گئے ہیں۔اور اس جلد کے آخر پر حضرت خواجہ میر درد صاحب اور حضرت خواجہ محمد ناصر صاحب کا شجرہ نسب کا ذکر کیا گیا ہے۔نیز اس باب میں آپ کی اولاد کی تفصیل اور آپ کی شائع شدہ کتب کا تعارف کروایا گیا ہے۔پس یہ کتاب علمی، تربیتی ، اصلاحی، روحانی اور دینی لحاظ سے بہت مفید ہے اور ایک قلمی شاہکار ہے۔۳۲۔پاکٹ بک نام مصنف: مکرم ملک عبد الرحمن خادم صاحب بی۔اے۔ایل۔ایل۔بی۔ایڈووکیٹ تعداد صفحات: ۷۵۱ آخری ایڈیشن سن اشاعت:۔ایڈیشن اول دسمبر ۱۹۴۵ء۔ایڈیشن دوم ۲۰ دسمبر ۱۹۵۲ء ناشر: صیغہ نشر واشاعت صدر انجمن احمد یہ قادیان نفس مضمون : دعوت الی اللہ کے سلسلہ میں یہ ایک بہت ہی مفید کتاب ہے۔در حقیقت یہ ایک مذہبی انسائیکلو پیڈیا ہے یعنی مکمل تبلیغی پاکٹ بک ہے جس میں تقریباً تمام اختلافی نوعیت کے مسائل کو زیر بحث لایا گیا ہے۔خواہ ان مسائل کا تعلق غیر احمدی مسلمانوں سے ہے یا دیگر مذاہب مثلاً ہندوازم، عیسائیت، سکھ ازم اور بابی یا بہائی وغیرہ۔اس کتاب میں عمومی طور پر درج ذیل مضامین پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ا۔ہستی بار تعالیٰ کے حق میں دلائل۔