جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 468
468 لئے ایک خاتون ہونے کے ناطے حضرت اماں جان کی سیرت و سوانح کا مطالعہ نہایت ضروری اور قابل تقلید ہے۔بلکہ آپ کی مبارک زندگی احمدی خواتین کے لئے ایک آئیڈل خاتون سے کم نہیں ہے۔لہذا ہر احمدی گھر میں اس کتاب کا ہونا ضروری ہے اور ہر احمدی خاتون کے لئے اس کا مطالعہ از بس ضروری ہے۔۱۸۔سیرت وسوانح سیدہ نواب مبار که بیگم صاحبه مصنفہ :۔پروفیسرسیدہ نیم سعید صاحبہ لا ہور صفحات: ۲۷۴ سن اشاعت:۔ناشر: شیخ طارق محمود پانی پتی زیر انتظام لجنہ اماءاللہ لاہور نفس مضمون :۔یہ کتاب حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ بنت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سیرت و سوانح پر مبنی ہے۔یہ کتاب احمدی خواتین کی تعلیم و تربیت کے لئے بہت ہی مفید ہے۔لہذا تمام احمدی خواتین کے لئے اس کتاب کا مطالعہ ضروری ہے۔بالخصوص شادی سے قبل ہر بچی کو یہ کتاب پڑھانا نہایت ضروری ہے۔۳۱۳ ۱۹۔تین سو تیرہ اصحاب صدق وصفا مرتبہ: مکرم مولانا نصر اللہ خان ناصر صاحب مربی سلسلہ + مکرم عاصم جمالی صاحب صفحات: ۳۳۰ سن اشاعت:۔ایڈیشن اول ۲۰۰۷ء ناشر: عبدالمنان کوثر صاحب زیرا نتظام مجلس انصار اللہ پاکستان نفس مضمون :۔اس کتاب میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر ابتدائی ۳۱۳ ایمان لانے والے صحابہ کرام کا مختصر تعارف کروایا گیا ہے۔آنحضرت نے فرمایا تھا کہ اَصْحَابِي كَا النَّجومِ بِأَتِهِمُ اقْتَدَيْتُمُ اهْتَدَيْتُمُ۔یعنی میرے صحابہ ستاروں کی مانند ہیں۔تم میں سے جو بھی ان کی پیروی کرے گا وہ ہدایت پائے گا۔پس آنحضرت کے اس ارشاد کی روشنی میں اس کتاب کا مطالعہ تعلیم و تربیت کے نکتہ نظر سے بہت مفید ہے۔