جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 467 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 467

467 ناشر :۔اسلام انٹر نیشنل پبلیکیشنز اسلام آباد یو۔کے۔وجہ تالیف:۔اس کتاب کے مصنف مسٹر آئن ایڈم من برطانیہ کے ایک مشہور صحافی ہیں اور متعدد کتب کے مصنف ہیں۔حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ کی انگلستان ہجرت کے معاً بعد مسٹر ایڈم سن کو حضور سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔پہلی ملاقات میں ہی مسٹر ایڈم سن نے یہ فیصلہ کیا کہ حضور کے بارہ میں ایک کتاب لکھیں اور اسے اپنے طور پر شائع کر کے وسیع پیمانے پر اس کی اشاعت کریں۔چنانچہ حضور سے اجازت ملنے پر مسٹر ایڈ من سن نے اس کتاب پر کام شروع کر دیا اور دیگر مواد کے علاوہ حضور سے بھی متعد دانٹرویو کر کے حضور کی زندگی کے بارہ میں سوالات پوچھے۔مسٹرایم سن عیسائی مذہب کے پیرو ہیں مگر حضور کی شخصیت سے اس قدر متاثر ہوئے کہ کتاب لکھتے وقت اپنے ذاتی عقائد کو پس پشت ڈال کر حضور کے خیالات اور نظریات کو نہایت عقیدت مندانہ انداز میں پیش کرنے میں انتہائی دیانتداری اور غیر جانبداری سے کام لیا۔یہ کتاب انگریزی زبان میں A Man of" "God کے نام سے لکھی گئی تھی جو کہ تہیں ہزار کی تعداد میں شائع کی گئی۔اس کا اردو ترجمہ مکرم پروفیسر چوہدری محمد علی صاحب نے کیا۔نفس مضمون :۔اس کتاب میں حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے حالات زندگی اور پاکستان سے ہجرت کے واقعہ کی تفصیل لکھی گئی ہے۔اس کتاب کے مطالعہ سے حضرت خلیفتہ المسیح الرابع کی زندگی کی عظمت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔۱۷۔سیرۃ وسوانح حضرت اماں جان مصنفہ: مکرمہ پروفیسر سیدہ نیم سعید صاحبہ لاہور صفحات:۔۸۱۵ سن اشاعت: مئی ۲۰۰۵ء ناشر: طبع اول مکرم طارق محمود پانی پتی صاحب طبع دوم مکرم موید ایاز صاحب زیرا انتظام لجنہ اماءاللہ لاہور نفس مضمون :۔جیسا کہ اس کتاب کے عنوان سے ظاہر ہے کہ اس کتاب میں حضرت سیدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہ حرم حضرت مسیح موعود علیہ السلام المعروف حضرت اماں جان کی سیرت و سوانح پر مفصل روشنی ڈالی گئی ہے۔اس کتاب کا مطالعہ ہر احمدی مردوزن کے لئے بہت ہی مفید ہو سکتا ہے بالخصوص احمدی خواتین کے