جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 466
466 جلد سوم میں درج ذیل حالات و واقعات بیان کئے گئے ہیں۔ذیلی تنظیموں کا قیام، سفر یورپ ۱۹۲۴ء، خدمت قرآن، جنگ عظیم دوم، آل انڈیا کشمیر کمیٹی تحر یک جدید اور وقف جدید کا قیام اور دعوی مصلح موعودؓ۔جلد چہارم میں حضرت مصلح موعود کی کامیاب و کامران زندگی کے اہم ادوار پر روشنی ڈالی گئی ہے۔جن میں جلسہ خلافت جو بلی ۱۹۳۹ء کا انعقاد، قادیان سے ہجرت، نئے مرکز ربوہ کی تعمیر ملی خدمات اور بین الاقوامی فورم پر لبنان، عراق اور انڈو نیشیا کی آزادی کے لئے جماعت احمدیہ کی خدمات، مسئلہ فلسطین پر بروقت انتباہ اور جامع راہنمائی ، ہندوستان کی تحریک آزادی کے مختلف مراحل اور تقسیم برصغیر کے موقع پر پیش آنے والے اہم واقعات اور استحکام پاکستان کے لئے مفید را ہنمائی شامل ہیں۔جلد پنجم میں آپ کی سیرت کی چند جھلکیاں پیش کی گئی ہیں۔جن میں محبت الہی عشق رسول، قبولیت دعا، مخالفوں سے حسن سلوک، آپ کا علمی ذوق ، تربیت کے انداز ، خدمت خلق، محنت کی عادت، عائلی زندگی اور زندگی کے بعض دوسرے دریچے کھولے گئے ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ حضرت مصلح موعود کی سیرت طیبہ جماعت کے لئے روشنی کا ایک مینار ہے۔لہذا سوانح فضل عمر کا مطالعہ ہر فرد جماعت کے لئے از حد ضروری اور مفید ہے۔۱۵۔حیات ناصر جلد نمبر ۱ مصنف: مکرم انجینئر محمود مجیب اصغر صاحب صفحات: ۶۸۰ سن اشاعت: - اکتوبر ۲۰۰۰ء ناشر: نظارت اشاعت ربوہ نفس مضمون :۔فی الحال یہ حیات ناصر کی پہلی جلد شائع ہو چکی ہے جس میں حضرت علیہ السبع الثالث کی سیرت و سوانح بڑی عمدگی سے پیش کئے گئے ہیں۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث کی سیرت پر مبنی یہ ایک عمدہ کتاب ہے۔اس کی جلد نمبر۲ کا مسودہ بھی تیار ہو چکا ہے۔۱۶۔ایک مرد خدا مصنفہ:۔مسٹر آئن ایڈم سن آف برطانیہ صفحات: ۴۳۹ سن اشاعت:۔اردو میں پہلی دفعہ اشاعت ۱۹۹۶ء میں ہوئی۔