جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 450
450 میں نہ کریں جنہوں نے اپنی تمام تر توجہات بلا اختلاف عقیدہ تمام مسلمانوں کی بہبودی کے لئے وقف کر دی ہیں۔اور وہ وقت دور نہیں جبکہ اسلام کے اس منظم فرقہ کا طرز عمل سواد اعظم اسلام کے لئے بالعموم اور ان اشخاص کے لئے بالخصوص جو بسم اللہ کے گیندوں میں بیٹھ کر خدمت اسلام کے بلند بانگ اور در باطن بیچ دعاوی کے خوگر ہیں مشعل راہ ثابت ہوگا۔“ ہمدرد ۲۶ ستمبر ۱۹۲۷ء بحوالہ تاریخ احمدیت جلد ۵ ص ۶۱۴ ) مسلم سٹینڈرڈ لنڈن کے سابق ایڈیٹر ملک عبد القیوم صاحب بارایٹ لاء نے ایک حقیقت افروز بیان میں فرمایا کہ:۔سلسلہ احمدیہ نے اپنے تبلیغی نصب العین کو ایک ادارے کی صورت دے کر ایک منظم کوشش بنا دیا۔اس منظم کار کردگی کا ایک ادنیٰ کرشمہ ہے کہ سلسلہ احمدیہ کے مبلغین گزشتہ ربع صدی کے دوران میں ایشیاء، افریقہ اور امریکہ میں متعدد ادارے قائم کر کے اعلائے کلمۃ الحق کر رہے ہیں۔“ ( بحوالہ مرکز احمد بیت ، قادیان۔‘ ص ۴۵۷ مرتبہ شیخ محمود احمد صاحب عرفانی ) اطفال الاحمدیہ کی تنظیم ہر وہ جگہ جہاں پر سات سال تا پندرہ سال کی عمر کے دو سے زیادہ احمدی بچے ہوں وہاں پر مجلس اطفال الاحمدیہ کا قیام ضروری ہے۔اس تنظیم کارکن طفل کہلاتا ہے۔مجلس اطفال الاحمدیہ مجلس خدام الاحمدیہ کی نگرانی میں کام کرتی ہے۔لیکن اطفال الاحمدیہ کے لئے الگ لائحہ عمل مقرر ہوتا ہے۔ہر مجلس میں ناظم اطفال اور ہر حلقہ میں منتظم اطفال کا تقر رضروری ہے۔ان کے علاوہ انصار یا خدام میں سے بڑی عمر کے موزوں دوست مربی اطفال کے طور پر مقرر ہوتا ہے۔جو اپنے اپنے حلقہ میں مجوزہ لائحہ عمل کے مطابق اطفال کے کام کی نگرانی کرتے ہیں۔مجلس اطفال الاحمدیہ کا پروگرام مندرجہ ذیل شعبوں میں تقسیم ہوتا ہے جن کی نگرانی کے لئے حسب ضرورت اطفال میں سے موزوں مندرجہ ذیل عہد یداران مقرر کئے جاسکتے ہیں:۔(۱) سیکرٹری عمومی (۲) سیکرٹری تجنید (۳) سیکرٹری تربیت (۴) سیکرٹری تعلیم (۵) سیکرٹری مال (۶) سیکرٹری وقف جدید (۷) سیکرٹری وقار عمل (۸) سیکرٹری صحت جسمانی (۹) سیکرٹری خدمت خلق (۱۰) سیکرٹری صنعت و تجارت (۱۱) سیکرٹری اشاعت۔