جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 439 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 439

439 صدر لجنہ مرکز یہ لجنہ کے جملہ امور کی ذمہ دار اور خلیفہ وقت کو جواب دہ ہوتی ہے۔اسی طرح مقامی سطح پر بھی صدر لجنہ اپنے حلقہ کے جملہ امور کی ذمہ دار اور جواب دہ ہوتی ہے۔(ملخص از لجنہ اماءاللہ کے لائحہ عمل کی روشنی میں ) ناصرات الاحمدیہ کی تند ا۔ناصرات الاحد یہ لجنہ اماءاللہ کی ذیلی تنظیم ہے۔۸ سے ۱۵ سال تک کی عمر کی احمدی بچیاں اس تنظیم کی رکن ہوتی ہیں۔۲۔عمر کے لحاظ سے ناصرات کے تین معیار مقرر کئے گئے ہیں۔ہوتی ہے۔ا۔آٹھ تا دس سال کی عمر کی بچیاں معیار سوم میں شمار ہوتی ہیں۔۲۔گیارہ تا تیرہ سال تک کی عمر کی بچیاں معیار دوم میں شمار ہوتی ہیں۔۳۔چودہ پندرہ سال تک کی عمر کی بچیاں معیار اول میں شمار ہوتی ہیں۔۳۔ناصرات الاحمدیہ کی نگران اعلیٰ سیکرٹری ناصرات الاحمدیہ کہلاتی ہے۔جو کہ لجنہ اماءاللہ کی رکن سیکرٹری ناصرات اپنی سہولت اور مدد کے لئے ناصرات میں سے مناسب اور مستعد بچیوں پر مبنی مجلس عاملہ ترتیب دے سکتی ہے۔۴۔ہر مجلس جہاں کم از کم تین ناصرات ہوں وہاں ناصرات کی تنظیم قائم ہونی چاہئے۔۵۔ناصرات کے لئے الگ طور پر تعلیمی و تربیتی لائحہ عمل مقرر ہوتا ہے۔جس کے مطابق سیکرٹری ناصرات کام کرواتی ہے۔۶۔سیکرٹری ناصرات اپنی مجلس کی ماہانہ رپورٹ کارگزاری بذریعہ صدر لجنہ مقامی مرکز میں بھجوانے کی یا بند ہوتی ہے۔لجنہ کے چندہ جات ہر لجنہ کم از کم ایک روپیہ ماہانہ چندہ نمبری ادا کرتی ہے۔جبکہ کمانے والی اور صاحب جائیداد لجنہ شوری اجتماع ۱۹۸۲ء کے فیصلہ کے مطابق ۱۰۰ را شرح کے مطابق ماہوار چندہ ممبری ادا کرتی ہے۔لجنہ اماءاللہ اور ناصرات الاحمدیہ کا مالی سال یکم نومبر سے لے کر ۳۰ ستمبر تک محسوب ہوتا ہے۔