جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 438 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 438

438 لجنہ اماءاللہ کی تنظیم کا مختصر تعارف الجنہ اماء الله احمدی مستورات روحانی تنظیم ہے۔ہر احمدی خاتون جس کی عمر پندرہ سال سے زائد ہو اس کی تنظیم کی رکن ہوتی ہے۔ہر ایسی جماعت جہاں کم از کم تین احمدی مستورات ہوں وہاں لجنہ قائم ہوسکتی ہے۔ہر وہ جماعت جس مین تین سے کم مستورات ہوں وہاں پر یہ نظیم قائم نہیں ہو سکتی البتہ وہ لجنہ اماءاللہ کی ممبر بن سکتی ہیں۔جن کے نام مرکزی لجنہ کے رجسٹر میں درج ہوتے ہیں۔ہر وہ مقام جہاں پر یہ نظیم قائم ہے وہاں پر لجنہ اماءاللہ کی نگران اعلیٰ ”صدر لجنہ“ کہلاتی ہے۔اور صدر لجنہ کی عاملہ کی رکن سیکرٹری“ کہلاتی ہے۔مجلس کے پروگرام کو آسان اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے کام کو متعدد شعبوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔مرکز میں صدر صاحبہ لجنہ مرکزیہ کی مدد کے لئے مندرجہ ذیل عہدے داران مقرر ہیں۔(۱) نائب صدر اول۔(۲) نائب صدر دوم (۳) جنرل سیکرٹری۔(۴) نائب جنرل سیکرٹری۔(۵) سیکرٹری تعلیم۔(۶) سیکرٹری تربیت۔(۷) سیکرٹری خدمت خلق۔(۸) سیکرٹری مال۔(۹) سیکرٹری ناصرات۔(۱۰) سیکرٹری دستکاری (۱۱) سیکرٹری اشاعت۔(۱۲) سیکرٹری تحریک جدید (۱۶) سیکرٹری صحت جسمانی (۱۷) ناظمہ جلسہ سالانہ۔(۱۸) اعزازی ممبرات یا ضلعی اور مقامی سطح پر صدر لجنہ اپنی مدد کے لئے حسب ضرورت مذکورہ شعبوں کے مطابق عاملہ ترتیب دے سکتی ہے۔جس کی منظوری مرکزی صدر لجنہ سے حاصل کی جاتی ہے۔صدر لجنہ مقامی کا تقرر بذریعہ انتخاب عمل میں آتا ہے جس کی منظوری مرکزی صدر لجنہ دیتی ہیں۔مقامی سطح پر لجنہ کا تقرر تین سال کے لئے ہوتا ہے۔صدر لجنہ دو دفعہ سے زیادہ صدر منتخب نہیں ہو سکتی۔سوائے اس کے کہ مرکز سے خصوصی اجازت حاصل کی جائے۔در به مرکزی کا تقر بھی بذریعہ انتخاب ہوتا ہے جس کی منظوری حضرت خلیفہ مسیح دیتے ہیں۔لجنہ کے کام کی عمومی نگرانی اور دیکھ بھال کے لئے ضلعی سطح پر بھی صدر لجنہ کا تقرر ہوتا ہے جسے صدر لجنہ مرکز یہ نامزد کرتی ہے۔ا صدر اور ضلع و مقامی اپنی مجلس کی ما باند ر پورٹ کارگزاری مرکز میں بھجوانے کی پابند ہوتی ہیں۔