جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 430
430 مریم شادی فنڈ تحریک سیدنا حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ نے اپنے خطبہ جمعہ فرموده ۲۱ فروری ۲۰۰۳ء بمقام مسجد فضل لندن انگلستان میں غریب بچیوں کی شادی کے انتظامات کیلئے ایک فنڈ قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے فرمایا:۔میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ جن کی بیٹیاں بیاہنے والی ہیں اور انہیں مدد کی ضروت ہے حسب توفیق اپنی طرف سے بھی کچھ ان کو پیش کرتا ہوں اگر میرے اندر اتنی توفیق نہ ہو تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے خدا تعالی کی جماعت غریب نہیں ہے بہت روپیہ ہے جماعت کے پاس ان کی بیٹیاں خیر و خوبی کے ساتھ اپنے گھروں کو روانہ ہوں۔“ (الفضل ۲۹ / اپریل ۲۰۰۳ء ) حضور کی اس تحریک پر جماعت نے والہانہ لبیک کہا اور صرف ایک ہفتہ میں ایک لاکھ نو ہزار سے زائد پاؤنڈ ا کٹھے ہو گئے۔بعض خواتین نے اپنے زیور پیش کر دیئے۔اس فنڈ کا نام آپ کی والدہ ماجدہ کے نام پر مریم شادی فنڈ رکھا گیا اور حضور نے فرمایا ”امید ہے کہ یہ فنڈ بھی ختم نہیں ہوگا اور ہمیشہ غریب بچیوں کو عزت کے ساتھ رخصت کیا جا سکے گا۔(الفضل ۶ مئی ۲۰۰۳ء) مصیبت زدگان کے لئے تحریکات ان اصولی اور دائی تحریکات کے علاوہ آپ نے حسب حالات خطہ ہائے ارض کے مصیبت زدگان کے لئے امداد کی تحریکات فرما ئیں۔مثلاً ۹ نومبر ۱۹۸۴ء۔افریقہ کے قحط زدگان کے لئے۔۱۷ اکتوبر ۱۹۸۶ء۔ایلسلواڈور کے زلزلہ زدگان اور یتامیٰ کے لئے۔۱۸ جنوری ۱۹۹۱ء۔افریقہ کے فاقہ زدہ ممالک کے لئے۔۲۶ / اپریل ۱۹۹۱ ء۔لائبیریا کے مہاجرین کے لئے۔۳۰ اکتوبر ۱۹۹۲ء۔صومالیہ کے قحط زدگان کے لئے۔۲۹ جنوری ۱۹۹۳ء۔بوسنیا کے آفت زدگان کے لئے۔۱۹۹۲ء میں بوسنیا کی جنگ سے بے گھر ہونے والے لوگوں کے لئے جماعت نے غیر معمولی خدمت کی توفیق پائی۔ان کے اہل خانہ کی تلاش کے لئے حضور نے احمد یہ ٹیلی ویژن پر خصوصی پروگرام نشر کر وائے نیز بوسنیا کے جہاد میں احمدیوں کو حتی الوسع حصہ لینے کی تحریک فرمائی۔