جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 431
431 ۳۰ اکتوبر ۱۹۹۲ء کو حضور نے بوسنیا کے یتیم بچوں کی امداد اور ۱۹ فروری ۱۹۹۳ء کو بوسنین خاندانوں سے مؤاخات قائم کرنے کی تحریک فرمائی۔جنوری ۱۹۹۵ء میں جاپان کے شہر کو بے میں زلزلہ آیا جس میں حضور کے ارشاد کے تابع جماعت نے شاندار خدمات سرانجام دیں۔اسی طرح اگست ۱۹۹۹ء میں ترکی اور ۲۰۰۱ ء میں بھارت میں زلزلہ کے موقعہ پر جماعت نے ہر قسم کی امداد میں حصہ لیا۔(بحوالہ خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات ص۴۶۲) ۱۴ اگست ۲۰۰۵ء کو پاکستان کے شمالی علاقہ جات و کشمیر میں قیامت خیز زلزلہ کے باعث متاثرین کی بھر پور امداد کرنے کی تحریک۔جون ۲۰۱۰ء میں پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے دوران سیلاب زدگان کی ہر لحاظ سے کرنے کی تحریک۔سے مدد