جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 419
419 الف۔مکرمہ محترمہ ناصرہ پروین صاحبہ دارالبرکات ربو لکھتی ہیں۔وو میری شادی کو دس سال ہو چکے تھے مگر کوئی اولاد نہ تھی میں نے لاہور میں ایک لیڈی ڈاکٹر صاحبہ سے علاج شروع کروایا۔ایک سال تک علاج کے بعد اس نے کہ دیا کہ میں نے بہت علاج کیا ہے مگر تمہارے ہاں اولاد کا ہونا مشکل نظر آتا ہے۔اس کے چند ماہ بعد میرے خاوند کی ملازمت کے سلسلے میں چنیوٹ ٹرانسفر ہوگئی۔میں نے وہی ٹیسٹوں کے رزلٹ وغیرہ ڈاکٹر نصرت جہاں صاحبہ فضل عمر ہسپتال ربوہ کو دکھائے اور علاج شروع کر دیا۔انہوں نے مجھ سے وعدہ لیا کہ علاج کے دوران حضور کو با قاعدگی سے خط لکھوں گی۔دعا کروں گی، صدقہ دوں گی۔اور تحریک وقف نو میں شمولیت کی نیت ضرور کروں گی۔میں نے فورا نیت کر لی اور علاج کے دو تین ماہ بعد ہی خدا تعالیٰ نے مجھ پر اپنا فضل کر دیا۔میں نے وقف نو کی شمولیت کے لئے پیارے آقا کی خدمت میں بھی لکھا جس کا جواب واقف کی منظوری کی شکل میں اگست میں آ گیا۔اور مباہل احمد دسمبر میں پیدا ہوا۔اس کا نام بھی پیارے آقا کی طرف سے اس کی پیدائش سے ۱۵ دن پہلے پہنچ گیا۔اس طرح خدا تعالیٰ نے مجھے حضور کی دعاؤں اور تحریک وقف نو کی بدولت شادی کے ۱۲ سال بعد مباہل احمد عطا کیا۔جس کی پیدائش تحریک وقف نو کی برکت بن گئی۔(ب) مکرم و محترم قریشی فیروز محی الدین صاحب سویڈن سے لکھتے ہیں:۔”میرے بیٹے عزیزم قریشی فائق محی الدین صاحب آف حلقہ النور سوسائٹی کراچی کے ہاں یکے بعد دیگرے تین بچیاں پیدا ہوئیں۔انہیں اولاد نرینہ کی بھی خواہش تھی۔میں نے وقف نو میں حصہ لینے کی پُر زور تحریک کی۔اللہ تعالیٰ نے میرے بیٹے اور بہو و توفیق بخشی۔دونوں نے خوب خوب دعائیں کیں۔اللہ تعالیٰ نے اپنے عاجز بندوں کی دعاؤں کو شرف قبولیت بخشی اور اس مبارک تحریک کے نتیجے میں بارہ سال کے بعد چاندسا بیٹا عطا فرمایا۔جس کا حضور اقدس ایدہ اللہ تعالیٰ نے حامد محی الدین نام تجویز فرمایا “ ( ج ) مکرم ریاض محمود باجوہ صاحب مربی سلسلہ لکھتے ہیں :۔”خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے خاکسار کو ۱۶ اکتوبر ۱۹۸ء کو پہلے اور ۲۰ ستمبر ۱۹۸۳ء کو دوسرے بیٹے سے نوازا۔دونوں بچے فاطمہ ہسپتال سرگودھا میں آپریشن سے ہوئے اس کے بعد سال سے کوئی اولا د نہ تھی۔جب حضرت خلیفۃ امسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے وقف نو کی تحریک فرمائی تو خاکسار نے پیارے آقا کی خدمت میں اس نیت، خواہش کے ساتھ خط لکھا کہ خدا تعالیٰ ہمیں اس مبارک تحریک میں شامل ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔