جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 418 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 418

418 نگرانی کے لئے سیکرٹری وقف نو کا تقرر کیا گیا ہے۔وکالت وقف نو کے پاس تمام واقفین نو کا مکمل ریکارڈ محفوظ ہے اور تمام بچوں کے والدین سے وکالت کا براہ راست رابطہ ہے۔ہر جماعت میں با قاعدگی سے واقفین نو کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوتا ہے جس میں بچوں کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا جاتا ہے اور والدین کو بچوں کی تعلیم و تربیت کے سلسلہ میں خصوصی ہدایات دی جاتی ہیں۔تھوڑے تھوڑے وقفے کے بعد ان بچوں کا میڈیکل چیک اپ کروایا جاتا ہے۔اگر کوئی بچہ جسمانی لحاظ سے کمزور نظر آئے تو وکالت وقف نو کے تحت خصوصی علاج معالجے کا انتظام کیا جاتا ہے۔ربوہ میں موجود بچوں کو بعض غیر ملکی زبانیں سکھائی جا رہی ہیں۔واقفین نو سے متعلقہ جملہ امور میں وکالت وقف نو سے راہنمائی اور تعاون حاصل کیا جا سکتا ہے۔۳۱ جولائی ۲۰۱۰ ء تک واقفین نو کی کل تعداد ۴۱۲۲۰ ہے جن میں سے ۲۶۵۳۷ واقفین نو بچوں کی تعداد ہے اور ۱۵۱۸۳ واقفین نو بچیوں کی تعداد ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اب تک سینکڑوں کی تعداد میں واقفین نو بچے اور بچیاں، مربیان سلسلہ، ڈاکٹرز، انجینئر ز اور دیگر شعبہ ہائے زندگی میں تعلیم مکمل کر کے اپنے آپ کو نظام جماعت کے سپرد کر کے خدمت سلسلہ کی توفیق پارہے ہیں۔الحمدللہ علی ذالک تحریک وقف نو کی برکات ا۔اس مبارک تحریک سے پہلے زیادہ تر واقفین غریب اور متوسط طبقہ سے آتے رہے۔جبکہ اس تحریک کے نتیجہ میں ہر طبقہ سے واقفین میسر آگئے ہیں۔۲۔واقفین نو کی خصوصی تعلیم و تربیت کے نتیجہ میں کئی نسلوں کو محفوظ کر لیا گیا ہے۔۔جب یہ بچے خصوصی تعلیم و تربیت کے بعد میدان عمل میں آئیں گے تو زندگی کے ہر شعبہ میں ایک انقلاب برپا ہو جائے گا۔انشاء اللہ۔۔اس تحریک کی برکت سے کئی بے اولاد والدین اولاد کی نعمت سے فیضیاب ہو گئے۔اس تعلق میں یہاں نمونہ کے طور پر چند ایمان افروز واقعات نقل کر رہے ہیں جو دفتر تحریک وقف نو کے ریکارڈ سے حاصل کئے گئے ہیں :۔