جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 417 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 417

417 صدی کو دینا ہے اس لئے جن کو بھی توفیق ہے وہ اس تحفے کے لئے تیار ہو جا ئیں۔اس کی طرف خدا تعالیٰ نے یہ توجہ دلائی کہ میں احباب سے یہ تحریک کروں کہ وہ یہ عہد کریں کہ آئندہ دو سال کے اندر جس کو بھی جو اولا دنصیب ہوگی وہ اسے خدا کے حضور پیش کر دے۔۔۔۔اگر اس طرح دعائیں کرتے ہوئے لوگ ان دو سالوں میں اپنے ہاں پیدا ہونے والے بچوں کو وقف کریں گے تو مجھے یقین ہے کہ ایک بہت ہی حسین اور بہت ہی پیاری نسل ہماری آنکھوں کے سامنے دیکھتے ہوئے خدا کی راہ میں قربانی کرنے کے لئے تیار ہو جائے گی۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین ( خطبه جمعه را پریل ۱۹۸۷ ء بیت فضل لندن ) ابتداء میں یہ تحریک دو سال کے لئے تھی۔ان دو سالوں میں پیدا ہونے والے بچے اس بابرکت تحریک میں شامل ہونے کی سعادت پاسکتے تھے۔لیکن بعد میں بہت سارے لوگوں کی خواہش پر اس عرصہ میں مزید دو سال کی توسیع کر دی گئی۔چنانچہ اس توسیع کا اعلان کرتے ہوئے حضورانور نے فرمایا:۔د لیکن جس طرح بعض دوستوں کے خطوط سے پتہ چل رہا ہے۔وہ خواہش رکھتے ہیں لیکن یہ سمجھ کر کہ اب وقت نہیں رہا وہ اس خواہش کو پایہ تکمیل تک نہیں پہنچا سکے ان کے لئے اور مزید تمام دنیا کی جماعتوں کے لئے جن تک ابھی یہ پیغام ہی نہیں پہنچا میں اعلان کرتا ہوں کہ وقف نو میں شمولیت کے لئے مزید دو سال کا عرصہ بڑھایا جاتا ہے۔اور فی الحال یہ عرصہ دو سال کے لئے بڑھایا جارہا ہے۔تا کہ خواہش میں دوست اس پہلی تحریک میں شامل ہو جائیں ورنہ یہ تحریک تو بار بار ہوتی ہی رہے گی۔لیکن خصوصاً وہ تاریخی تحریک جس میں انگلی صدی کے لئے واقفین بچوں کی پہلی فوج تیار ہو رہی ہے۔اس کا عرصہ آئندہ دو سال تک بڑھایا جا رہا ہے۔اس عرصہ میں جماعتیں کوشش کر لیں اور جس حد تک بھی ممکن ہو، یہ فوج پانچ ہزار تو ضرور ہو جائے اس سے بڑھ ( خطبه جمعه فرموده ۰ افروری ۱۹۸۹ء بمقام بیت فضل لندن) جائے تو بہت ہی اچھا ہے۔“ حضور نے اس تحریک میں پانچ ہزار واقفین نو کی خواہش ظاہر فرمائی تھی لیکن اس کے بالمقابل جماعت نے خدا کی دی ہوئی توفیق سے اس وقت تک تقریباً ۴۱۲۲۰ ہزار بچے وقف کئے ہیں۔اس کے علاوہ کئی غیر شادی شدہ لڑکوں اور لڑکیوں نے شادی کے بعد پیدا ہونے والے بعض بچوں کو بھی اس بابرکت تحریک میں شامل کرنے کی خصوصی اجازت لے رکھی ہے۔تحریک وقف نو میں شامل بچوں کی خصوصی تعلیم و تربیت کی نگرانی اور راہنمائی کے لئے حضور انور نے تحریک جدید انجمن احمد یہ کے تحت وکالت وقف نو قائم فرمائی ہے۔واقفین نو کی جسمانی ، اخلاقی اور روحانی تعلیم و تربیت کے جملہ امور اس وکالت کے زیر انتظام انجام پا رہے ہیں۔اور ہر جماعت میں ان بچوں کی