جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 413
413 اسی طرح ایک دوسرے موقع پر فرمایا:۔’مال کے علاوہ ایک بڑی ضرورت معلمین کی ہے۔ایسے معلم جو واقعہ میں اپنی زندگی خدا کی راہ میں وقف کرنا چاہیں ایسے معلم نہیں جو یہ سمجھیں کہ دنیا میں کسی اور جگہ ان کا ٹھکانہ نہیں چلو وقف جدید میں جا کر معلم بن جائیں۔سمجھدار دعا کرنے والے، خدا اور اس کے رسول سے محبت کرنے والے حضرت مسیح موعود نے جو تفسیر القرآن بیان کی ہے۔اس سے دلی لگاؤ رکھنے والے اسے پڑھنے والے اسے یادرکھنے والے اور خدمت کا بے انتہا جذبہ رکھنے والے جس کے دل میں خدمت خلق کا جذ بہ نہیں وہ معلم نہیں بن سکتا کیونکہ یہ حقیقت ہے کہ دنیوی لحاظ سے یا دینی لحاظ سے ہم اپنے بھائی کو جو کچھ بھی دیتے ہیں وہ خدمت کے جذبہ کے نتیجہ میں دیتے ہیں۔اس کے بغیر ہم دے بھی نہیں سکتے۔“ (الفضل، انومبر ۱۹۶۷ء) معلمین کی تیاری ابتداء میں حضرت مصلح موعود نے وقف کرنے والوں کے لئے کوئی زیادہ تعلیم کی شرط نہ لگائی بلکہ پرائمری پاس تک واقفین کو بھی لینا منظور فرمایا جنہیں مرکز میں رکھ کر تعلیمی و تربیتی لحاظ سے ٹریننگ دی جاتی تھی۔اللہ کے فضل سے دنیوی لحاظ سے معمولی تعلیم رکھنے والے ان واقفین نے میدان عمل میں قابل رشک خدمات سرانجام دیں۔مدرسة الظفر کا قیام معلمین وقف جدید کی تعلیم و تربیت کے لئے قائم کردہ کلاس آہستہ آہستہ خدا کے فضل سے اب ایک پورے ادارے کی شکل اختیار کر چکی ہے اور حضور انور کی منظوری سے ایک طالب علم کو م سالہ کورس کروایا جاتا ہے۔سید نا حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے اس ادارے کو مدرستہ الظفر “ کا نام عطا فرمایا ہے اللہ ا سے فتح و نصرت وظفر کا موجب بنائے۔آمین داخلہ معلمین کلاس معلمین کلاس وقف جدید میں داخلہ کے لئے مناسب عمر اور صحت و تندرستی کے ساتھ ساتھ کم از کم میٹرک پاس ہونا ضروری ہے۔نیز قرآن کریم ناظرہ صحت کے ساتھ پڑھنا اور عمر کے اعتبار سے بنیادی دینی معلومات سے واقفیت ضروری ہوتی ہے۔ان تمام امور کا جائزہ لینے کے لئے وقف جدید کا باقاعدہ ایک بورڈ