جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 409 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 409

409 وقف جدید کی نظامتیں صدر انجمن احمد یہ کا کوئی شعبہ نظارت کہلاتا ہے۔اور تحریک جدید کا کوئی شعبہ وکالت کہلاتا ہے ان کے بالمقابل وقف جدید کا کوئی شعبہ نظامت کہلاتا ہے۔جس کا نگران ناظم کہلاتا ہے۔اس وقت تک صرف درج ذیل تین نظامتیں ہیں۔نظامت ارشاد وقف جدید کے تحت تیار ہونے والے معلمین کی تعلیم و تربیت اور میدان عمل میں کام کرنے والے معلمین کے کام کی نگرانی اور لٹریچر وغیرہ کی تیاری و اشاعت کا کام اسی نظامت کے تحت انجام پاتا ہے۔نظامت مال چندہ وقف جدیدا کٹھا کرنا۔وقف جدید کا بجٹ تیار کرنا۔اسی طرح وقف جدید کی جملہ ضروریات کے اخراجات اسی نظامت کے تحت ہوتے ہیں۔نیز نئی عمارات کی تعمیر و توسیع بھی اسی نظامت کے تحت ہوتی ہے۔نظامت دیوان اس نظامت کے ذمہ حسب ضرورت نئے کارکنان کی بھرتی اور فراغت کرنا۔سروس بکس کی تیاری اور دیگر تمام ریکارڈ تیار کرنا۔نیز وقف جدید کے جملہ کا رکنان کی چھٹیوں کا ریکار ڈرکھنا اس نظامت کے ذمہ ہے۔اسی طرح ریٹائر ڈ کارکنان کی پینشنز کا کام بھی اس نظامت کے سپر د ہے۔شعبہ آڈٹ آڈیٹر کا کام تمام اخراجات کی جانچ پڑتال کرنا ہے۔اور تمام اخراجات کو بجٹ کے اندر رکھنے کی نگرانی کرتا ہے۔