جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 395
395 انسائیکلو پیڈیا برٹیز کا :- جماعت احمدیہ کا ایک وسیع تبلیغ نظام۔نہ صرف ہندوستان میں بلکہ مغربی افریقہ، ماریشس اور جاوا میں بھی۔اس کے علاوہ برلن شکا گو اور لندن میں بھی ان کے تبلیغی مشن قائم ہیں۔ان کے مبلغین نے خاص کوششیں کی ہیں کہ یورپ کے لوگ اسلام قبول کریں اور اس میں انہیں معتد بہ کامیابی بھی ہوئی ہے۔ان کے لٹریچر میں اسلام کو اس شکل میں پیش کیا جاتا ہے کہ جو نو تعلیم یافتہ لوگوں کے لئے باعث کشش ہے اور اس طریق پر نہ صرف غیر مسلم ہی ان کی طرف کھنچے چلے آتے ہیں بلکہ ان مسلمانوں کے لئے بھی یہ تعلیمات کشش کا باعث ہیں جو مذہب سے بے گانہ ہیں یا عقلیات کی رو میں بہ گئے ہیں۔ان کے مبلغین ان حملوں کا دفاع بھی کرتے ہیں جو عیسائی مناظرین نے اسلام پر (انسائیکلو پیڈ برٹین کا مطبوعہ ۱۹۴۷ جلد ۲ ص ۷۱۲۷۱۱ ) کئے ہیں۔“ ”ہماری زبان علی گڑھ نے لکھا:۔موجودہ زمانہ میں احمدی جماعت نے منظم تبلیغ کی جو مثال قائم کی ہے وہ حیرت انگیز ہے۔لٹریچر، مساجد و مدارس کے ذریعہ سے یہ لوگ ایشیا، یورپ، افریقہ اور امریکہ کے دور دور گوشوں تک اپنی کوششوں کا سلسلہ قائم کر چکے ہیں۔جس وجہ سے غیر مسلم جماعتوں میں ایک گونہ اضطراب پایا جاتا ہے۔کاش دوسرے لوگ بھی ان کی مثال سے سبق لیتے “ (ہفت روز ”ہماری زبان علی گڑھ ۲۳ دسمر ۱۹۵۸ء) تحریک جدید کا شاندار مستقبل (۱) سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو عالم رویا میں دکھایا گیا کہ۔ایک بڑا بحر ذخار کی طرح دریا ہے جو سانپ کی طرح پیچ کھاتا ہے مشرق کو جا رہا ہے اور پھر دیکھتے دیکھتے سمت بدل کر مشرق سے مغرب کو الٹا بہنے لگا ہے۔“ وو (۲) حضرت مصلح موعود اس کے متعلق فرماتے ہیں:۔۔۔۔یاد رکھو کہ یہ تحریک خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے۔اس لئے وہ اسے ضرور ترقی دے گا اور اس کی راہ میں جو روکیں ہوں گی ان کو بھی دور کر دے گا اور اگر زمین سے اس کے سامان پیدا نہ ہوں گے تو آسمان سے خدا تعالیٰ اس کو برکت دے گا۔۔۔( خطبه جمعه فرموده ۲۴ نومبر ۱۹۳۹ء الفضل ۳۰ / نومبر ۱۹۳۹ء)