جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 388 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 388

388 ۱۲۔اس کا کام یہ بھی ہے کہ حضرت خلیفہ اسیح کی طرف سے وقتاً فوقتاً جو بھی ذمہ داریاں اس کے سپرد کی جائیں ان کو سرانجام کرے۔۱۳۔حضور خلیفہ امسیح نے لندن میں ایڈیشنل وکیل الاشاعت کا تقر ربھی کیا ہوا ہے جن کا کام حضرت خلیفہ امسیح کی طرف سے تفویض کردہ تمام ذمہ داریوں کو سرانجام دینا ہے۔وکالت وقف نو ا۔یہ وکالت حضرت خلیفہ مسیح کے خطبات جمعہ، خطابت اور دیگر ہدایات وغیرہ موجودہ اور آئندہ دی جانے والی ہدایات کی روشنی میں وقف نو سکیم کی غرض وغایت کی جماعت کو یاد دہانی کرواتی رہتی ہے۔۲۔یہ وکالت واقفین نو کا تمام ریکارڈ محفوظ رکھتی ہے۔۔یہ وکالت واقفین نو کی جسمانی، ذہنی تعلیمی، اخلاقی اور روحانی ترقی کی نگرانی کرتی ہے۔اور خلیفہ مسیح کی ہدایات پر عملدرآمد کی تدابیر اختیار کرتی رہتی ہے۔۔یہ وکالت، واقفین نو کو ایسی راہنمائی مہیا کرنے کا انتظام و انصرام کرتی رہتی ہے جس سے وہ جماعت کی بڑھتی ہوئی ضروریات میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔۵۔یہ وکالت، واقفین نو کو مختلف زبانیں سیکھنے کی ترغیب دلاتی ہے نیز ان کو مختلف زبانیں سکھانے کا انتظام بھی کرتی ہے۔۔یہ وکالت اس لحاظ سے عموماً جائزہ لیتی رہتی ہے کہ تمام جماعتوں میں واقفین نو کے لئے سیکرٹریان کا تقرر کیا جائے جو واقفین نو بچوں اور ان کے والدین کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھیں اور مرکز کو واقفین نو کی ترقی کے متعلق گاہ بگاہ مطلع کرتے رہیں۔ے۔یہ وکالت نظام جماعت کے علاوہ ذیلی تنظیموں اور مبلغین و مربیان سے بھی واقفین نو کی کارگزاری بہتر بنانے کے سلسلہ میں مدد لیتی رہتی ہے۔۔یوکالت واقفین نو کی تعلیم و تربیت کے لئے مناسب نصاب تیار کرتی اور شائع کرتی ہے اور مختلف عمروں کے واقفین کے لئے الگ الگ نصاب تیار کرتی ہے۔۹۔وکالت وقف نو اس بات پر بھی نظر رکھتی ہے کہ واقفین نو پنجوقتہ باجماعت نمازوں کی ادائیگی میں پابندی اختیار کریں۔۱۰۔یہ وکالت اس بات کی بھی کوشش کرتی رہتی ہے کہ واقفین نوقرآن کریم صبح روزانہ باترجمہ تلاوت